کلام رب العالمین بجواب قرآن کے مصنفین

.

ملحد سید امجد حسین کی کتاب “قرآن کے مصنفین” جو درحقیقت مستشرقین کی کتابوں کا سرقہ ہے ‘ کا اتمام حجت کے لیے تحقیقی جواب ہم نے اپنے پیج سے حال ہی میں پیش کیا ۔ اس دوران بہت سے احباب کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ ان ساری تحاریر کو کتابی شکل میں پوسٹ کیا جائے ۔ لیجیے ” کلام رب العالمین بجواب قرآن کے مصنفین ” کے نام سے کتاب حاضر ہے۔
اس کتاب میں ہماری کوشش یہ رہی ہے کہ کسی مفروضے پر بحث کرنے کے بجائے بالکل تحقیقی انداز میں مکمل تاریخی حوالہ جات کے ساتھ ان بنیادی حقائق اور باتوں کو واضح کردیا جائے جنہیں مستشرقین و ملحدین مسخ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ صرف ٹو دی پوائنٹ ڈیٹیل کو ہی شامل کیا  جائے، تاکہ کتاب قارئین پر بوجھ نا بنے اور وہ کم سے کم وقت میں تمام ضروری اور اہم پوائنٹس سے آگاہ ہوجائیں۔ کتاب کے مضامین کی فہرست یہ ہے۔
1. ابتدائیہ
2. مذہب کی ابتداء و تاریخ کے متعلق مختلف نظریات-ایک جائزہ
1. قبل از اسلام عرب میں حنیفیت (دین ابراھیمی )
2. کیا قرآن نے امراؤالقیس کے اشعار کی نقل کی ہے ؟
3. کیا قرآن کا ماخذ امیہ بن ابی الصلت کی شاعری ہے؟
4. کیا اسلام زرتشت مذہب/پارسیت/مجوسیت سے کاپی شدہ ہے؟
5. کیا مجوسی مذہب ایک توحیدی مذہب ہے ؟
6. افسانہ شیطانی آیات/قصہ غرانیق-تحقیقی جائزہ
7. قرآن، سابقہ الہامی کتابیں اور مستشرقین
8. قرآن اور تورات و انجیل کے قصے
9. قرآن اور اسرائیلیات
10. حضرت ابراھیم ؑ تورات اور قرآن
11. قرآن مجید اور مسیحی عقیدہ تثلیت- ملحدین کے اعتراضات کا علمی محاسبہ
12. بائبل کے دفاع میں ملحدین کے دلائل
13. تحریف بائبل-عہد نامہ جدید تاریخ کے آئینے میں
14. متفرق اعتراضات اور انکے جوابات
15. قرآن اور غیر عربی الفاظ
16. کیا ہر مماثلت کا مطلب سرقہ ہوتا ہے ؟
17. قرآن توریت اور گوسالہ کا واقعہ – ایک موازنہ
18. ملحدین کے قرآن پر اعتراضات کے ماخذ اور انکے متعلق محققین کی آراء
19. مستشرقین کا چیلنج اور علماء کی ذمہ داری
20. ٍاسلامی مطالعہ کے اصول و ضوابط

۔

Title

Download

File Size 5.8MB

(Right Click+Save As)

  • حفیظ الرحمن حقانی
    August 7, 2016 at 7:09 pm

    اللہ تعالیٰ اپ لوگوں کو پوری امت مسلمہ کی جانب سے بھت بھت جزائے خیر دے کیوں آپ لوگ واقعی پوری امت کی طرف سے ملحدین اور دوسرے اسلام دشمن عناصر کو ان کے لچر تاویلات اور اعتراضات کے جوابات دیتے ھیں اللہ تعالیٰ آپ کے کام میں برکت اور اخلاص ڈال دیں آمین ثم آمین یا رب العالمین

  • م ز اسلم
    August 10, 2016 at 8:51 am

    اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو بہت جزائے خیر دے ۔ آمین ثمّ آمین یا رب العالمین

    آپ مستشرقین و ملحدین اور دہریّت کے علم برداروں کےبے سروپا اعتراضات کے صائب اور برمحل جواب دے کر دینِ حق کی بہت بڑی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔

    اللہ تعالیٰ آپ کے کام میں برکت ڈالے۔

    آمین ثم آمین

  • Saira Khan
    September 10, 2016 at 10:58 am

    یہ بات تو اچھی لگی کہ ایسی کوئی کتاب بنائی گئی ہے لکین یہ سب پڑھنے کے بعد میرے ذہن میں سب سے پہلے چند سوالات ابھرے ہیں لیکن سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اگر میں وہ سوالات کروں تو کیا اس کو کسی ایک ملسمان کی سوچ کہاجائیگا یا سوالات کے جوابات دینے کے بجائے مجھے چپ کروانے کے لیے مجھ پر یا میری سوچ پر بیجا اور بے بنیاد قسم کے الزامات لگا کے، چپ کروانے کی کوشش کی جائیگی اور کہ میرے ذھن میں اٹھنے والے سوالات کا جوابات دینے کا ذمہ کون اپنے سر لیگا اور مجھے سوالات کے جوابات دیگا کہ اس کتاب “کلام رب العالمین ” کے مصنف کا نام ہی اس کتاب پر شایع نہیں ہوا جو کہ ایک اور سوچ کو جنم دے رہا ہے کہ جب اتنی تکلیف کرکے اور اتنا بڑا کام کرکے یہ کتاب لکھی گئی تو اس کے مصنف کو اتنی بھی اہمیت کیوں نہیں دی گئی ہے کہ اس کا نام بھی چھاپا جاتا اور دوسری بات کہ یہ کتاب “الحاد ڈاٹ کام” کے جانب سے کیوں چہاپی گئی ہے اور “Anti Alhad dot com” (انسداد الحاد ) کے طرف سے کیوں نہیں ہے. اس بات پر مجھے چند سال پہلے کا ایک وا قعہ یاد آرہا ہے کہ ملک میں جب نئی نئی انسداد دہشت گرد عدالتیں بنیں تھی تو ان کا نام “دھشرگردی کی عدالتیں ” (Terrorist courts) رکھا گیا تھا جب تک کہ کسی عقلمند(وں) نے اس طرف توجہ نہ دی اور قانون میں باقائدہ ترمیم کرکے ” انسداد دہشت گرد عدالتیں” ( Anti Terrorist courts یعنی ATC ) کا نام نہیں دیا گیا .

    اب اگر یہ ادارہ حقیقت میں انسداد الحاد ہی ہے اور میرے سوالات کو سنجیدہ انداز میں لیا جاتا اور جوابات دینے کی (اور کوئی منفی اقدام کی کوشش نہیں کی جاتی ) کا یقین دلوایا جاتا تب تک میں سوالات کرنے سے قاصر رہونگی.

    مثبت جواب کا انتظار رہیگا.

    • ایڈمن
      September 17, 2016 at 10:26 am

      اصل میں کتاب کسی ایک مصنف کی کاوش نہیں ہے، بہت سے سکالرز اور ہمارے ایڈمنز کا اس میں کنٹریبیوشن ہے۔ آپ کتاب ڈاؤنلوڈ کرکے پڑھنا شروع کریں تو آپ کو تحاریر کے ساتھ انکے مصنف کا نام بھی نظر آئے گا۔ جن کے ساتھ نام نہیں دیا گیا وہ ہمارے ایڈمنز کی لکھی ہوئی ہیں ۔
      آپ بے فکر ہو کے کوئی سا بھی اعتراض پیش کرسکتی ہے ، اعتراض کے جواب میں ذاتی حملے کرنا، نیت پر شک کرنا ہمارا مزاج نہیں۔ اگر آپ پھر بھی انسیکیور فیل کرتی ہیں تو ہمارے پیج پر میسج میں بھی سوالات بھیج سکتی ہیں۔ آپ کے کسی بھی سوال کا پوری رازداری کے ساتھ تسلی بخش جواب دیا جائے گا
      https://www.facebook.com/Religion.philosphy
      باقی سائیٹ کا یہ نام کیوں رکھا گیا۔ ؟ اسکی وجہ کچھ باتیں تھیں۔ مثلا یہ کہ یہ بہت شارٹ ، آسان اور ٹو دی پوائنٹ نام ہے۔۔۔ اس نام سے ایک موضوع کا پتا چلتا ہے، یہ کنفرم نہیں ہوتا کہ یہ اس کے خلاف ہے یا حق میں ۔ اس کے پیچھے لاجک یہ تھی جو لوگ اس موضوع سے کچھ تعلق رکھتے ہیں چاہے ملحدین ہیں یا مومنین سائیٹ پر آئیں بعد میں ہماری تحاریراور ہمارے دلائل ہی انکو ہماری پہچان بتائیں، نام سے ایسا تاثر پیدا نا ہو کہ کوئی ملحد سائیٹ کا نام پڑھ کے ہی ہمارے بارے میں ایسا کوئی اندازہ لگا لے جیسا سیکولر ہر داڑھی والے کو دیکھ کے لگالیتے ہیں ۔ ایسی بہت سے پوائنٹس تھے جنکی بناء پر یہ نام منتخب کیا گیا۔

  • مولوی فیکا
    December 25, 2016 at 3:32 am

    اللہ پاک مالک کائنات ہے__! وہ کچھ کاموں کے لئے اپنے کچھ نیک بندے چن لیتا ہے.. دیکھا جائے تو ہمارے لیےموجودہ دور میں لادینیت سب سے بڑا فتنہ ہے، خاص طور پر اسلام پر ملحدین کے اعتراضات بہت بڑا مسئلہ ہے، اس سے ہمارے کم علم اور سادہ لوح مسلمان بھائیوں کا ایمان ڈگمگا جاتا ہے اور کئی دفعہ سننے میں آیا کہ فلاں فلاں اعتراض کی وجہ سے فلاں مسلمان ملحد ہو گیا، ظاہر ہے کہ ایسا کم علمی کی وجہ سے ہوتا ہے__! اللہ پاک نے آپ کو اس فتنہ سے علمی و قلمی محاذ پر مقابلہ کے لیے چنا ہے__! اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے اور ہمیشہ خوش رکھے اور آپ اسی طرح فتنہ الحاد سے لڑتے رہیں__! ایک مرتبہ پھر، جزاک اللہ خیرا___!

    • ایڈمن
      December 25, 2016 at 11:48 am

      آمین ۔ شکریہ۔ اللہ ان کوششوں کو قبول فرمائے اور نافع بنائے

  • عبدالباسط
    February 19, 2017 at 2:26 am

    ﷲ رب العزت آپ کو اجر غیر ممون سے نوازے

  • معیارِقبولِ حدیث:خلاف علم/عقل/مشاہدہ ناہو | الحاد جدید کا علمی محاکمہ
    May 10, 2017 at 7:35 am

    […] حدیث نام نہاد اہل قرآن کو دینے کی توفیق نہیں ہوئی۔ اسکا جواب بھی اگر کسی نے دیا ہے تویہی لوگ ہیں جو حدیث کا بھی دفاع […]

  • آرٹیکل لسٹ (قرآن) | الحاد جدید کا علمی محاکمہ
    September 18, 2018 at 9:40 am

    […] ابتدائیہ 2. مذہب کی ابتداء و تاریخ کے متعلق مختلف نظریات-ایک جائزہ 1. قبل از اسلام عرب میں حنیفیت (دین ابراھیمی) 2. کیا قرآن نے امراؤالقیس کے اشعار کی نقل کی ہے؟ 3. کیا قرآن کا ماخذ امیہ بن ابی الصلت کی شاعری ہے؟ 4. کیا اسلام زرتشت مذہب/پارسیت/مجوسیت سے کاپی شدہ ہے؟ 5. کیا مجوسی مذہب ایک توحیدی مذہب ہے ؟ 6. افسانہ شیطانی آیات/قصہ غرانیق-تحقیقی جائزہ 7. قرآن، سابقہ الہامی کتابیں اور مستشرقین 8. قرآن اور تورات و انجیل کے قصے 9. قرآن اور اسرائیلیات 10. حضرت ابراھیم ؑ تورات اور قرآن 11. قرآن مجید اور مسیحی عقیدہ تثلیت- ملحدین کے اعتراضات کا علمی محاسبہ 12. بائبل کے دفاع میں ملحدین کے دلائل 13. تحریف بائبل-عہد نامہ جدید تاریخ کے آئینے میں 14. متفرق اعتراضات اور انکے جوابات 15. قرآن اور غیر عربی الفاظ 16. کیا ہر مماثلت کا مطلب سرقہ ہوتا ہے ؟ 17. قرآن توریت اور گوسالہ کا واقعہ – ایک موازنہ 18. ملحدین کے قرآن پر اعتراضات کے ماخذ اور انکے متعلق محققین کی آراء 19. مستشرقین کا چیلنج اور علماء کی ذمہ داری 20. ٍاسلامی مطالعہ کے اصول و ضوابط […]

Leave Your Comment

Your email address will not be published.*

Forgot Password