اجنبیوں سے حفاظت کیسے

۔

اتالیق پاکستان ایک نان پرافٹ مشنری ادارہ ہے جو اسکول، بچوں کی تنظیمات، والدین، خاندانوں کوتربیت، ٹولز اور رہنمائ فراہم کرتا ہے ۔ اس کے شعبہء تحقیق نے “اجنبیوں سے حفاظت” Stranger Safety سے متعلق ایک مینول تیار کیا ہے جو آپکی رہنمائی کرے گا کہ آپ بچوں کو کیسے سکھا سکتے ہیں کہ اپنے آپ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے کیسے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس مینول میں کہانیاں، رول پلے اور ورک شیٹس شامل ہیں۔ مینول پی ڈی ایف میں اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے
اس مینول کواستعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہوگا:
1۔ سب سے پہلے یہ ویڈیو دیکھیے۔
2۔ KG سے کلاس-۲ کے بچوں کو کہانی ہینی پینی اور لومڑ سنائیں اور ان سے سوال جواب کیجیے۔
3۔ کلاس ۳ سے ۸ تک کے بچوں سے رول پلے Stranger Danger
4۔ بچوں سے دی گئی ورک ژیٹس بھی بھروائیں۔
یاد رکھیے کہ ہم نے بچوں کو ہرگز بھی خوف میں مبتلا ہونے نہیں دینا ہے۔
اپنی ایکٹیویٹیز کی تصاویر اور کمنٹس اتالیق پاکستان سے شئیر کیجیے۔
یہ مینول اتالیق پاکستان کے “Total Tarbiyat Program” کا حصہ ہے جو کوءی بھی اسکول با آسانی حاصل کر سکتا ہے۔ اور اپنے اسکول میں لگا سکتا ہے۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے اتالیق کا پیج دیکھیے:

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*

    Forgot Password