الحاد ڈاٹ کام کی موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کریں

سائیٹ الحاد ڈاٹ کام جوکہ مذہب کے بارے میں ملحدین کے وساوس و اکاذیب اور جدید ذہن کے اشکالات کے جواب میں ایک انسائیکلوپیڈیا سائیٹ ہے ‘ اب گوگل پلے سٹور پر موبائل ایپ کی شکل میں بھی دستیاب ہے ۔

٭ایپ کی چند خصوصیات:
1۔ سرچ کی سہولت :
سرچ بار میں کسی بھی موضوع/ اشکال/ اعتراض کا معروف لفظ لکھ کے اس متعلق سائیٹ پر موجود تمام تحریریں دیکھی جاسکتی ہیں۔

2۔ تحریر کو محفوظ کرنے کی سہولت:
سائیٹ تقریبا چھے ہزار پیجز پر مشتمل ہے ۔ اسکی آف لائن ایپ بنانا ظاہر ہے بہت مشکل کام تھا اور اتنی بھاری ایپ کا عام موبائل میں چلنا بھی ایک مسئلہ تھا ، ہم نے ایپ کو سائیٹ کے ساتھ ڈائریکٹ لنک کیا ہے لیکن اسکی سیو پوسٹ کی سہولت سے کوئی بھی تحریر آف لائن بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ آپ جس تحریر کو سیو کرنا چاہیں اس کو اوپن کرنے کے بعد ٹاپ بار میں موجود سیو کی آپشن پر کلک کردیں۔ تحریر ایپ میں سیو ہوجائے گی ۔ اس تحریر کو کسی بھی وقت بغیر انٹرنیٹ کے بھی سیو پوسٹ کی آپشن سے دیکھا جاسکے گا۔

3۔ سائیٹ کی موضوعاتی ترتیب :
سائیٹ پر جن جن موضوعات پر تحریریں پیش کی گئی ہیں چاہے وہ موضوعات سائیٹ پر سب مینیو میں موجود ہوں ‘ ایپ میں انکو ‘کیٹیگری’ کی آپشن کے تحت الگ سے جمع کیا گیا ہے ۔ اس آپشن سے آپ کوئی بھی موضوع اور اس پر موجود تحریریں دیکھ سکتے ہیں۔

4۔ تحریروں کی اپ ڈیشن:
سائیٹ پر آنے والی نئی تحریریں دیکھنے کے لیے ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے ضرورت نہیں ۔ تمام نئی تحریریں ایپ کے ہوم پیج پر خودبخود ظاہر ہوجائیں گی۔

5۔ بلٹ ان اردو فانٹ:
تحریروں کو خوبصورت اردو رسم الخط میں پڑھنے کیلئے الگ سے کوئی فانٹ ڈاونلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ۔ ایپ میں مہر نستعلیق فانٹ کیوجہ سے تمام تحریر نستعلیق میں پڑھی جاسکتی ہیں۔

6۔ کاپی کرنے کی سہولت:
ایپ سے کوئی بھی تحریر یا اسکا کوئی اقتباس آسانی سے کاپی کرکے کہیں بھی پیسٹ کیا جاسکتا ہے ۔

7۔ تحریر کا لنک شئیر کرنا:
کسی بھی تحریر کا اصل سائیٹ لنک اس تحریر کے ٹاپ بار میں موجود شئیر کی سہولت سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

8۔ تبصرہ کرنے کی سہولت:
ایپ کے اندر رہتے ہوئے آپ باآسانی کسی بھی تحریر پر اپنا تبصرہ پوسٹ کرسکتے ہیں۔

9۔ نائیٹ موڈ کی سہولت:
سیٹنگ کی آپشن سے آپ جس وقت چاہیں ایپ کو کم روشنی یعنی نائیٹ موڈ پر سیٹ کرسکتے ہیں ۔

10۔ مختلف رنگوں کے تھیم :
یوذر اپنی مرضی کے کسی بھی رنگ کا تھیم سیٹنگ کی آپشن سے منتخب کرسکتے ہیں۔
ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے گوگل پلے سٹور پر الحاد ڈاٹ کام سرچ کریں یا دیے گئے لنک پر کلک کیجیے۔

گوگل پلے سٹور لنک

  • انوام
    April 17, 2021 at 11:53 pm

    قانون روما کتاب کس زبان میں ہگ اور کیا مجھے مل سکتا ہے soft میں؟

  • Mudassir
    July 10, 2021 at 2:31 pm

    یہ ایپلیکیشن ایپ سٹور پہ بھی ہونا چاہیئے۔

  • عبدالصمد قاسمی ممبئی
    December 22, 2021 at 11:19 am

    مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ حضرات نے ایپ کا سسٹم بنا دیا ایپ میں زیادہ سہولت محسوس ہوئی بنسبت لنک کھول کر مضامین پڑھنے کے
    اللہ آپ حضرات کی محنتوں کو قبول فرمائے
    جزاکم اللہ خیرا وبارک فیکم و احسن الیکم الجزاء فی الدارین
    وقاكم الله من شر النوائب و اطال اللہ عمرکم بالصحۃ والعافیۃ
    آمین یا رب العالمین

  • Faheem ahmad
    June 16, 2022 at 2:39 pm

    ماشاءاللہ

Leave Your Comment

Your email address will not be published.*

Forgot Password