آج کے اس تحقیقی اور سائنسی دور میں جب انٹرنیٹ معاشرے کا جزو لا ینفک بنتا جا رہا ہے , اسکے ذریعے سے الحاد اور بے دینی کی یلغار عروج پر ہے.ایک پورے منصوبے کے تحت الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مذاہب کے خلاف وساوس / اشکالات پیدا کرنے اور عوام کو اپنے دین سے بددل کرنے کا کام کیا جارہا ہے.اس کو دیکھتے ہوئے اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ عوام الناس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں ان سب وساوس اور اشکالات کا معقول جواب موجود ہو اور وہ اپنے اشکالات کا آسانی کے ساتھ جواب معلوم کر سکیں۔ اس کے لیے الحاد ڈاٹ کام کے نام سے سائٹ کا اجرا کیا گیا ۔
اس پلیٹ فارم( مذہب فلسفہ اور سائنس پیج / الحاد ڈاٹ کام) سے نت نئے اشکالات/ وساوس کے جوابات دیے جاتے رہتے ہیں اور ہر کرنٹ موضوع پر معقول انداز میں بات کی جاتی رہتی ہے۔ ان روزمرہ کے موضوعات کے علاوہ بہت سے موضوعات ایسے ہیں جن پر تفصیلی تحقیق پیش کرنے کی ضرورت ہے اور اطمینان کی بات یہ ہے کہ ان موضوعات پر تحقیق پہلے سے کتابوں میں پیش کی جاچکی ہے۔ ہم ان کتابوں کو سائیٹ پر پیش کرسکتے ہیں لیکن تجربہ یہ ہے کہ پی ڈی ایف کتابوں کو بہت کم لوگ ڈھونڈتے اور ان سے اپنے اشکالات کا جواب تلاش کرتے ہیں، اسکے مقابلے میں یونیکوڈ اردو میں پڑھنے اور اس میں گوگل سے موضوع تلاش کرنے کی ریشو ہزاروں گنا ذیادہ ہے، اس لیے ہم نے ان اہم موضوعات پر کتابوں میں موجود تحقیقات کو سائٹ پر یونیکوڈ اردو میں پیش کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
الحاد ڈاٹ کام ٹیم فی الحال تاریخ ، سیرت اور قرآن کے موضوع پر کتابوں/رسائل میں موجود منتخب ترین تحقیقات کو ٹائپ کروانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس پر اپنے طور پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔ اگر آپ بھی اس صدقہ جاریہ میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیں تو پیج پر میسج میں یا ہماری ای میل پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
Ilhaad.com@gmail.com
الحاد ڈاٹ کام اور مذہب فلسفہ اور سائنس پیج کا کمپوزنگ ورک کے ساتھ ایک پراجیکٹ انگلش تحاریر اور آرٹیکلز کی اردو ٹرانسلیشن کا بھی ہے۔ اس پراجیکٹ میں مذہب فلسفہ اور سائنس کے موضوع پر انگلش میں موجود تحقیقی تحاریر کا اردو میں ترجمہ کیا جاتا ہے، سینکڑوں بہترین ریسرچ انگلش میں موجود ہیں، انکی اہمیت کو دیکھتے ہوئے الحاد ڈاٹ کام ٹیم نے انکی اردو ٹرانسلیشن کا کام شروع کیا ہوا ہے۔ یہ پراجیکٹ ان لوگوں کے لیے بھی ایک موقع ہے ،جنکو انگلش میں مہارت حاصل ہے ، وہ اپنی اس صلاحیت کو دین کے لیے استعمال میں لاسکتے ہیں۔
دینی خدمت علماء یا دینی طبقے تک محدود نہیں نا اس کے لیے مکمل مذہبی اور عالم ہونا ضروری ہے، کوئی بھی مسلمان اپنی کسی بھی صلاحیت کو اپنی وسعت کے مطابق استعمال میں لاتے ہوئے یہ کام کرسکتا ہے۔ اگر آپ انگلش سمجھ بوجھ کی صلاحیت کو دین کے لیے بھی استعمال میں لانا چاہیں تو پیج پر میسج یا اور اوپر دی گئی میل پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
اگر ہماری چند گھنٹے کی محنت کسی کی اصلاح کا سبب بن گئی یا کسی کا دین بچ گیا ، اللہ سے امید ہے ہماری بھی کسی نا کسی درجہ میں نجات ہوجائے گی۔
محمد ارشد
February 9, 2016 at 9:10 amالسلام علیکم ورحمہ – ماشاءاللہ آپ تمام حضرات کا کام الحاد کے لئے اردو کے میدان میں قابل تعریف ہے میں چاہتا ہوں کہ میں بھی اس کا حصہ بنوں ان شاءاللہ جو بھی ٹائپ کرنا ہو آپ مجھے وہ مواد دیں ان شاءاللہ میں اپنی بساط بھر کوشش کرونگا جزاک اللہ خیر
ایڈمن
March 4, 2016 at 4:58 amوعلیکم السلام۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔آپ ہماری میل پر رابطہ فرمائیے۔
ilhaad.com@gmail.com
سیاف
March 16, 2016 at 9:37 amاردو زبان میں دہریت و الحاد کے موضوع پہ کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ہرچند کے کام ہورہا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے ۔
اس سلسلے میں بندہ ناچیز کسی کام آسکا تو دلی مسرت ہوگی ۔
amir akram
March 30, 2016 at 10:46 amGreat work for ISLAM. may ALLAH bless u
ایک مسلمان
April 24, 2016 at 6:15 amآپ کی تمام باتیں اپنی جگہ۔۔ مگر اہم بات آپ نے نہیں بتائی۔۔۔ اس کام کے پیسے کتنے ملیں گے اور کیسے؟ اس اہم جز پر روشنی ڈال کر اور بھی لوگوں کو شکریہ کاموقع دیں۔
ایڈمن
April 25, 2016 at 3:08 amیہ فی سبیل اللہ کام ہے۔ کوئی کرنا چاہے تو ٹھیک، ورنہ ہم کسی کو مجبور نہیں کرتے ۔
saeed
June 13, 2016 at 10:39 amکمپوزنگ ورک میں حصہ لینے کے کرنا کیا ہوگا؟
ایڈمن
July 2, 2016 at 4:04 amآپ ہماری میل پر رابطہ فرمائیے۔شکریہ
ilhaad.com@gmail.com
سلطان
June 26, 2016 at 3:38 pmالسلام علیکم : ملحدین کے خلاف آپ کا کام قابل تعریف ہے ۔ مجھے انگلش میں کچھ شدبد ہے ۔ اگر ٹرانسلیشن کا کوئی کام ہو تو میں حاضر ہوں ۔ دین کا کام بھی ہوجائے گا اور میری انگلش بھی بھتر ہو جائے گی ۔ میرا انگلش لینگویج کورس بھی چل رہا ہے۔ والسلام
عبید اللہ عبید
September 5, 2016 at 7:10 pmالسلام علیکم و رحمۃ اللہ :
الحاد کے حوالہ سے آپ کے ویب سائٹ پر قیمتی مواد پڑا ہے ۔ ماشاء اللہ
کبھی کبھار اردو محفل یا گوگل پر سرچ کے دوران اس کی زیارت ہوتی ہے جس سے استفادہ کا موقع ملتا ہے۔
درسِ نظامی کا فاضل ہوں اور انگریزی زبان سے ترجمہ میں کچھ شد بد ہے اگر انگریزی کمپوزنگ یا ترجمہ نگاری کی کوئی خدمت ہو تو اس کے لیے رضائے الٰہی کی خاطر کچھ وقت نکال سکتا ہوں ۔ شکریہ
ایڈمن
September 17, 2016 at 10:28 amوعلیکم السلام ورحمۃ اللہ ۔
آپ ہماری میل پر رابطہ کیجیے۔
ilhaad.com@gmail.com
اللہ یجزیکم
asim hussain
September 5, 2016 at 9:29 pmماشاء اللہ تبارک اللہ
محمد طارق راحیل
January 4, 2018 at 6:26 amکیا آڈیو کتب پر بھی کوئی کام ہو رہا ہے؟
Atta Ur Rehman Siddiqi
February 7, 2021 at 11:37 pmI want to also be a part of your team. I can type in Urdu. It will be my pleasure to do some task for this noble cause.
فرحان احمد
April 4, 2022 at 2:12 amالسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ما شاء اللہ بہت عمدہ اور شاندار کام ہے،بندہ اس میں اپنی حصہ داری کو سعادت سمجھے گا ان شاء اللہ