۔
سیکولر ز کی ایک سائیٹ پر ایک محترمہ نے ‘عورت کا نوحہ ‘ لکھا کہ:
“ہمارے معاشرے میں ایک لڑکی کا بازار حسن جانا معیوب سمجھا جاتا ہے، رقص کرنے والیوں کو گھٹیا کہہ کر ان سے ملنے کی خواہش کرنی والی کسی خاتون کو بھی برا ہی گردانا جاتا ہے۔۔ رقاصاؤں کی طلاق ہوتے دیکھی ہے مگر آج تک میں نے کبھی ان عورتوں کو نوچ کر اپنی ہوس پوری کرنے والوں کو طلاق ہوتے نہیں دیکھی۔ ۔۔فنکاروں کو پولیس والوں کے ہاتھوں ذلیل ہونے کی داستانیں سنی ہیں مگر انکی عزت کرنے والے کم ہی ملے ہیں۔ ۔ اگر میں جسم کو بیچ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والی کی حمایت کروں گی تو یہی سننے کو ملے گا کہ وہ کوئی اور کام کیوں نہیں کر لیتی۔۔ اب آپ کو یہ کون سمجھائے کہ وہ تو در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد بالآخر ایک کوٹھی میں کام کرنے پر تیار تو ہو گئی تھی مگر کم بخت سیٹھ کا دل دوسرے ہی دن اس پر آگیا جو زبر دستی ہم بستری کے بعد ہی اترا۔۔ حیرت ہوتی ہے جب لوگ بیٹی کی پیدائش پراپنی کمزوری کو عورت پر ذمہ داری ڈال کر چھپاتے ہیں۔۔۔وہ عورتیں کہتی ہیں کہ جن کی شکلیں دیکھنا پسند نہ کریں ہم وہ ہماری راتوں کے مالک ہوتے ہیں اور دلال ہمیں 25000 میں بیچ کر ہمارے ہاتھ میں 4000 تھما دیتا ہے۔ ۔۔۔ مجھے ان لڑکیوں سے مل کر انکے کرب کو محسوس کرنا، ان سے ہمدردی کرنا، ان کے ساتھ وقت گزار کر لوگوں کی اوقات جاننا اچھا لگتا ہے۔۔ہاں میں ایک لڑکی ہوں اور مجھے بازار حسن والیوں سے ملنا اچھا لگتا ہے۔ہاں میں ایک لڑکی ہوں اور مجھے کنجروں کے محلے جانا اچھا لگتا ہے”
تبصرہ:
رقاصہ کوٹھے پہ ناچتی ہے ___ ! کس کے کہنے پر ___؟ کسی ملا کے کہنے پر؟
وہ جو دھندا کرواتا ہے کس مدرسے سے فارغ التحصیل ہے ___ ؟
جو اسے رنڈی بولتا ہے ، جو اسکے جسم کے طنابیں نوچتا ہے فقہ کے کس اصول کا طالب علم تھا __؟ کتنے گز کی داڑھی تھی ___ ؟
وہ جو اسے جوئے میں ہار دیتا ہے ، جنسی ربط پہ مجبور کرتا ہے کہ تو کما میں کھیلوں ___ !وہ شافعی تھا کہ حنبلی و قادری ؟؟
وہ جس نے نیلام گھر میں جَن کر لاوارث چھوڑ دی وہ تمہارے اسی ڈھیٹ معاشرے آزادمنش سیکولر مرد تھا کہ وہ جسے تم تنگ نظر کہتے ہو مولانا مدظلہ ___ ؟
وہ جو شادیوں پہ رقاصاؤں پہ پیسے پھینک پھینک کر انکی عزتیں رنڈیاں کہہ کر سر عام آویزاں کرتے ہیں آپ جیسے سیکولر بھیڑے نہیں تو کون ہیں ؟
وہ کم بخت سیٹھ جس نے جَن کر چھوڑ دیا اب اسے نوکری کے واسطے کوٹھے نمود کرنی پڑی کیا جامعہ حفظہ سے فارغ التحصل تھا ، یا تمہاری طرح کا جسم نوش بھیڑیا نما سیکولر تھا ___؟
وہ جن فنکاروں کو پولیس والوں کے ہاتھوں کو ذلالت کا سامنا ٹھہرا ___ !کیا انکی گز گز کی داڑھیاں بھی تھیں ___ ؟ حفاظ تھے کہ قاری و قراءتھے ___؟ کہ اک اسلامی فلاحی ریاست کے شرطہ تھے___ ؟
پیٹ پالنے کے لیے جسم فروشی کرنے والی آپ کہتیں ہیں کرے تو کہا جاتا ہے یہ کوئی اور کام کیوں نہیں کرلیتں ! یعنی ایک طرف آپکو یہ افسوس کے اس سیٹھ نے جَن کر لاوارث چھوڑ دیا ، دوسری طرف اب کمائے تو فخر ہے معیوب نہیں ___ !
سیٹھ کا کوٹھے پہ چھوڑنا معیوب کیوں ؟ وہ تو باعزت کما رہی ہے نا ___!
ننگا ہونا عزت ہے کپڑے پہننا بے عزتی ہے ___ ! آپکا زاویہ ِ نگہ بھی عجب منطق لیے ہوئے ہے !
آپ کو حیرت ہوتی ہے ہنسی آتی ہے کہ بیٹی کی پیدائش پہ عورت کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے ____ ! اور یہ کس مدرسے سے ترسیل شد فتویٰ ہے __ ؟ جب ہم نے کہا بیٹا یا بیٹی تقدیر کی مرہون منت ہے تو آپ ہی کے طبقے نے کہا کیا تقدیر اور کیسی تقدیر ___ ؟
آپ غور کریے تو محترمہ یہ منہ کہنےکی پھیلائیں ہوئیں ، ہتک ِ عزت تک آنے والی افواہیں اسکے ٹھیکے دار سیکولر ہی ہیں ،
کوٹھوں پہ جاتے ہیں تو سیکولر ،
جَن کے چھوڑتے ہیں تو سیکولر ،
عیاش ہیں تو سیکولر ،
بدقماش ہیں تو سیکولر ،
دلال ہیں تو سیکولر ،
فحاشائیں اور انکے رکھوالے سیکولر
پچیس سو کے عوض چار سو دے کر اکیس سو دبا لینے والے سیکولر ،
گاہک سیکولر ، کوٹھا کوچہ در وبام سیکولر ، معاشرہ سکیولر ،
منہ زبان ، چرب زبان غلو بکنے والے فحش بکنے والے ،عورتوں پہ سیٹیاں ، آوازیں ، انہی گشتیاں کہنے والے سیکولر ،
ان سے جی بہلانے والے سیکولر!
آپ نے آج تک ان کنجریوں ، رقاصاؤں فحاشاؤں کے حق میں ڈاکیومنڑیز ، آرٹیکل ،ریلیاں ، موم بتیاں ، ان سے ملنے کے سوا آج تک کیا ہی کیا ہے ___ ؟؟؟
کبھی کسی رقاصہ کا اپنے باعزت خاندان میں نکاح پڑھوا کر تائب کروا کر باعزت زندگی دی ہے ___ ؟
اسکو زکواۃاسکو جیب خرچ دیا ہے کہ وہ گھر والی بنے یار والی نہ بنے ؟
ز ن کو ان اندھیروں سے نکالنا کوئی نہیں چاہتا بس وہاں جا کر انکو سراہنے کے لیے ہر دوسرا تازہ دم دستہ جا پہنچتا ہے ____ !
یہ منافقت بھی خوب رہی ___ !
مجھے یاد ہے طارق جمیل صاحب کے آبائی شہر میں ایک کوٹھا تھا اور پورہ محلہ فحاشاؤں کا تھا مولانا وہاں جا جاکے انہیں سمجھاتے رہے ، ان عورتوں نے کہا ہم کو کون اپنائے گا؟ ہم کیا کریں ۔؟ آپ نے شاگردوں، اردگر د کے لوگوں سے بات کی ، ان عورتوں کا نکاح پڑھوا کر پورا محلہ صاف ،باعزت گھر والا کردیا ___ ! موم بتیاں ، ملاقاتیں ، ٹاک شوز نہیں کیے ____ !
ہاں ہم دین محمد کے داعی ہیں ہمیں حسن والیوں کا دکھ بانٹنا اچھا لگتا ہے ______!!!
ہمیں باتیں بنانا اچھا نہیں لگتا ____ !
ہاں میں اک لڑکی ہوں _____ !
مجھے کنجروں کے محلے کو جاکر کنجریوں کو بہن بھابھی بیٹیاں بہوئیں بنانا اچھا لگتا ہے ______ !!!
فوزیہ نواز