مدارس اور دہشت گردی

1907359_1575369136033046_8889647731981415545_nmd

جب سلیو لیس شرٹس میں ملبوس سول سوسائٹیز کی پریاں مدارس کو موردِ الزام ٹھہراتی ہیں اور اہلِ مدارس کو دہشت گرد قرار دیتی ہیں تو سچ پوچھیے کہ رتی برابر بھی افسوس نہیں ہوتا۔
افسوس تو تب ہو جب انہیں ہم اپنا سمجھیں، حالانکہ ان کے لباس ہماری تہذیب سے میچ کرتے ہیں نہ ان کے کرتوت۔۔۔
ان چابی والے برگری چوزوں سے ہمیں بالکل بھی گلہ نہیں۔۔
گلہ تو اپنے دیسی ماجھے گاموں سے ہے جن کی سمجھ دانی میں اتنی موٹی سی بات بھی نہیں آتی کہ یہ مدارس مریخ پر ہیں نہ ہی ان میں بسنے والے آسمان سے نازل شدہ کوئی تیسری مخلوق ہے۔۔۔۔
خدا کے بندو تمہارے ہی گلی محلوں میں یہ خستہ حال عمارتیں ہیں۔۔۔
انہی مساجد اور مدارس میں تم دن میں کئی بار جاتے ہو۔۔۔۔
ذرا بتاو کتنے اسلحے کے ڈپو ان میں قائم ہیں۔۔۔۔؟
تمہارے ہی بچے، بھتیجے اور بھانجے ان مدرسوں میں پڑھتے ہیں۔۔۔
تمہارے ہی بھائی ان مسجدوں کے امام ہیں۔۔۔
تمہارے ہی چچے تائے اور کزن ان مدرسوں میں پڑھاتے ہیں۔۔۔
آپ کے بچے جب مدرسے سے گھر آتے ہیں تو ان کے سامان سے کتنی خودکش جیکٹیں نکلتی ہیں؟
ان کے بستوں اور کتابوں میں کتنا بارود ہوتا ہے۔۔۔؟
کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے جنازے یانکاح کے لئے مولوی کو بلایا ہو اور وہ عین تقریب کے دوران پھٹ گیا ہو؟
یا کبھی آپ نے مدرسے میں زیرِ تعلیم اپنے کزن کو ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے پکڑا ہو۔۔۔؟
ذرا سروے کریں کہ آپ کے علاقے کے مشہور بدمعاشوں اور اشتہاریوں میں سے کتنے لوگ مولوی ہیں۔۔۔ ؟
ذرا جیلوں میں جاکر دیکھیں کہ قتل کے کتنے ملزم مولوی ہیں، ذرا تحقیق کریں کہ عورتوں پر تیزاب پھینکنے والوں میں سے کتنے علمائے کرام ہوتے ہیں۔۔۔۔ ؟
عجیب بات ہے کہ پشاور کے مدرسے میں اسلحہ ڈپو لاہور والوں اسکرین پر نظر آجاتا ہے لیکن وہاں کے محلے والوں کو کبھی نظر نہیں آیا۔۔
خدا کے بندو ہوش کے ناخن لو۔۔۔۔ حقائق وہی ہیں جو آپ اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں وہ نہیں جو اسکرین پر آپ کو دکھائے جاتے ہیں، یہ سب بکواس اور پراپیگنڈہ ہے۔ ۔۔
ایک فوجی اپنی اولاد کی تعلیم وتربیت کے لئے مدرسے کا انتخاب کرتا ہے، مدارس کی اہمیت اور محبت اس فوجی سے پوچھیں۔۔۔
میں ایک فوجی کا بیٹا ہوں، پاک فوج سے محبت کسے کہتے ہیں ؟ یہ مجھ سے پوچھیں۔۔
۔ نہ مدارس والے فوج کے دشمن ہیں نہ فوج مدارس کی دشمن ہے۔۔۔ بلکہ ہم دونوں کا دشمن کوئی اور ہے۔۔۔
اور وہ ہے موم بتیاں جلانے والی مخلوق ۔۔۔۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر ہم مل کر اس کو بیچ سے نکال دیں تو ہماری ساری غلط فہمیاں دور ہوسکتی ہیں۔۔۔.
(امیر حمزہ)

 

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*

    Forgot Password