منصورے کا ؟ حنفیوں کا ؟ سلفیوں کا ؟ صوفیوں کا ؟ غامدیوں کا؟
ابے کدو
اسلام تو ایک ہی ہے جو فاران کی وادی سے نکلا اور چہار سو پهیل گیا تها ۔۔
اچها سب چهوڑ یہ بتا کہ بچے کو اسکول جمع کرانا ہے ، کوئی اچها اسکول نظر میں ہے جسکی دیواروں پر کارٹونز کے بجائے انسان بننے کا درس ہو ؟؟
ابے کہاں کی کہاں ملا رہاہے ، میں تجه سے اسلام کا پوچه رہا ہوں تو اسکول لے آیا بیچ میں ؟؟
یار بتا تو صحیح پہلے اسکول کا ، پهر اسلام وسلام پہ بهی بات کرتے ہیں نا
اچها ، حبیب پبلک ہے، سینٹ پیٹرکس ہے، ناصرہ ہے، بیکن ہاوس ، سٹی اسکول ، اے لیول او لیول جیسا بول ویسا اسکول حاضر ہے۔۔
چل یار یہ بهی بتا دے کہ مہمان آرہے ہیں کہاں روٹی کهلاوں ؟؟؟
اوئے گهامڑ میرے سوال کا تو جواب دے پہلے ، اب مولویوں کیطرح کهانے پینے پہ آگیا ؟؟
بتا نا اچها دوست نئی ہے تو بلی کے گوشت والا ؟؟؟
سڑیل ، تو بهی کیا یاد رکهے گا سن
اگر دیسی کهانے کهلانے ہیں بولے تو مرچ مصالحہ والے تو ، تو پہنچ جا برنس روڈ ہر طرح کے ہندی و پاکستانی کهانے ملیں گے چٹخارے والے ۔۔چائنیز کهلانا ہے تو بلاول ہاوس کے قریب چائنا ٹاون بہترین آپشن ہے ۔۔۔ نمکین کهانے کهانے ہیں تو شینواری سے اچها دوسرا نہیں شہر میں ۔۔۔اسٹائل وسٹائل مارنا ہے تو باربی کیو ٹو نائیٹ اور ایرےزونا گرل چلا جا مست جگہ ہے۔۔، دیسی برگر ہے تو کے ایف سی ، ہارڈیز ، سب وے یا پیزاہٹ چلا جا ۔۔
ٹهیک ٹهیک ، ایک اور کام کر
اوہ بهائی بخش دے لہو پیئے گا کیا ؟؟؟؟
پکا آخری ہے اسکے بعد تیری باری ،یہ بتا کہ اچهے کپڑے کہاں ملیں گے ؟؟؟
بجالے لے بیٹا میرے دماغ کی اچهے سے ، خیر یہ بهی سن کیا یاد رکهے گا
نارمل کپڑا بولٹن مارکیٹ سے ۔۔۔اچها کپڑا گل احمد اور الکرم کی آوٹ لیٹس سے ، جے جے سے ، لی وائس سے چینل فائیو سے اور سستے مگر ڈیفکڈڈ پیس زینب مارکیٹ سے ملیں گے ۔۔
کافی هے ؟؟؟
مزید کچه معلومات درکار ہوں تو بک ؟؟؟
نئی نئی تیری مہربانی سب جانتا ہے تو تو
بس کچه نئی جانتا تو اسلام بارے نئی جانتا کہ کونسا اسلام کیسا اسلام !!!!!
تو بتا نا کونسا اسلام طعنے کیوں مار رها هے عورتوں کیطرح ….
اچها سن
آسان فارمولا یہ هیکہ …..جدهر تیروں کا رخ پاو سمجه جاو وہی حق ہے
کس کی طرف دشمنوں کے تیر هیں ، کس کی طرف اپنوں کے ، کس کی طرف اپنے بیگانے دونوں کے تیر ہیں ، کسی کی طرف زیادہ تیر ہیں ، کسی کی طرف کم تیر ہیں ….. لیکن مشترک بات یہ ہیکہ تیر تو ہیں نا ؟؟؟؟ اور اپنا پیمانہ تو یہی ہے استاد کہ جس کی طرف جتنے زیادہ تیر اتے هوں وہ حق کا زیادہ علمبردار ….. جسکے تیر جتنے کم وہ حق کے راستے میں اتنا ہی کمزور
اب جسکی طرف ایک بهی تیر نہیں ، تو وہ بالکل بے ضرر ہے باطل کے واسطے …… ایمان میں کسی کے شک نئی لیکن حق پہ جو جتنا زیادہ ۔۔اسکی شناخت اتنی آسان
بس جان من
جب میں اور تو یہ جانتے هیں کہ اچهے کهانے کپڑے درسگاہیں کہاں ہیں تو یہ کوئی عذر نئی کہ اصل اسلام کہاں ہے ، تیرے سب سوالوں کا جواب میرے سوالوں اور تیرے جوابات میں پنہاں ہے ۔۔!!
اب تیری میری مرضی ، حق قبول کریا تاویلات کر ۔۔۔ زور زبردستی تو ہے نئی پیارے ..
بس اکیلے ہی صحیح، سوچیئو ضرور اس پہ …. خالی مت جانے دیجئو …. ہاں نئی تو
فیض اللہ خان