اکابرصحابہؓ اور کتابت حدیث

مستند روایات سے پتا چلتا ہے کہ آنحضرت ؐ نے صحابہ کرام رضوان اللہ کو نہ صرف یہ کہ احادیث کتابت کی اجازت دی تھی بلکہ انہیں اس کی ترغیب بھی دلائی تھی۔ اس ہدایت کی روشنی میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین احادیث تحریر کرنے کے عادی تھے اور کئی صحابہ رضوان اللہ…

پہلی اوردوسری صدی ہجری میں کتابت حدیث

صحابہ کرام کے بعد کے ادوار میں تاریخ تدوین حدیث وسیع تر اور تفصیل طلب ہو جاتی ہے۔ احادیث کی روایت سے متعلق ہر صحابی کے کثیر شاگرد ہوئے ہیں جنہوں نے اپنی سنی ہوئی احادیث قلم بند اور مدون کی ہیں۔ صحابہ کرام کے ان شاگردوں کو تابعین کہا جاتا ہے۔تابعین کی تدوین حدیث…

احادیث کی کتابوں کےپرانےذخائرکہاں چلےگئے؟

دوسری صدی ہجری کی کتابیں جو آج بھی مطبوعہ شکل میں دستیاب ہیں۔ ۱ ۔ الموطا ۔ امام مالک رحمہ اللہ ۲ ۔ کتاب الاثار ۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ۳ ۔ مصنف ۔ عبد الرزاق (یہ کتاب گیارہ ضخیم جلدوں میں طبع ہوئی ہے) ۴ ۔ الہدۃ ۔ محمد بن اسحاق رحمہ اللہ…

کیاخلفائےراشدین نےسنت کی پیروی نہیں کی؟

اعتراض: “حضرات خلفائے کرام اچھی طرح سمجھتے تھے کہ وحی الکتاب کے اندر محفوظ ہے اور اس کے بعد حضور ﷺ جو کچھ کرتے تھے، باہمی مشاورت سے کرتے تھے۔ اس لیے حضور ﷺ کی وفات کے بعد نظام میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ سلطنت کی وسعت کے ساتھ تقاضے بڑھتے گئے اس لیے…

کیاحضرت عمرنے حضورؐکےفیصلوں کوبدلا؟

اعتراض : آپ نے سوال کیا کہ میں کوئی مثال پیش کروں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانے کے کسی فیصلے کو خلفائے راشدین نے بدلا ہو۔ اس سے تو آپ بھی انکار نہیں کریں گے کہ نبی ا کرم کے زمانے میں ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاقوں کو…

حضرت عمراور منکرین حدیث کے مغالطے

حدیث قرطاس اور منکرین حدیث: منکرین حدیث حدیث قرطاس کے حوالے سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر یہ بہتان لگاتے ہیں کہ انہوں نے اس میں ایک جملہ کہا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی منکرحدیث تھے ۔وہ حدیث یہ ہے ۔ ابن عباس فرماتے ہیں:” یعنی جب رسول اللہ صلی…

حضرت ابوہریرہ پرمستشرقین کے اعتراضات کاجائزہ

فتنہ انکار حدیث کی تحریک کا گہری نظر سے مطالعہ کیا جائے تو انکار حدیث کی مختلف صورتیں سامنے آتی ہیں ۔ان میں سے ایک صورت یہ ہے کہ حدیث رسول کا براہ راست انکار کرنے کے بجائے ان عظیم شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے جو حدیث و سنت کی جمع و تدوین…

حضرت ابوھریرہؓ پرمستغربین[منکرین حدیث]کےاعتراضات

جو سوالات اٹهے ہیں اور اٹهتے آئے ہیں وہ تین ہیں۔ 1. حضرت ابوہریرة رضی اللہ عنہ وہ احادیث بیان فرماتے تهے جو دیگر صحابہ ذکر نہیں کرتے اور اسی بناء پر چند صحابہ کرام کو ان پر اعتراض بهی تها- 2. حضرت ابوہریرة رضی اللہ عنہ قدیم الاسلام نہیں ہیں تو پرانے صحابہ سے…

اعتراض:حضرت عمرابوھریرہؓ کو اللہ کا دشمن اورخائن کہتے تھے

ایک فیس بکی ‘مفکر’ المعروف قاری صاحب نے حال ہی میں ایک پوسٹ لگائی ہے کہ جس میں صحابی رسول حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ کے بارے لکھا ہے کہ وہ اپنی طرف سے حدیثیں بنایا کرتے تھے، وہ جعل ساز اور جھوٹے تھے۔ قاری صاحب لکھتے ہیں: “حضرت عمر ابو ہریرۃ کو اللہ کا…

منکرین حدیث کی حدیث دشمنی میں علمی خیانتیں

منکرین حدیث اور ابن قتیبہؒ کے حوالے سے بدترین علمی خیانت: ابن قتیبہؒ پہلے خود معتزلہ سے متاثر اور ان کے ہاں آیا جایا کرتے تھے۔ پھر جب انھیں معتزلہ کی جسارت اور احادیث صحیحہ کو بھی رد کرنے کا علم ہوا اور دیکھا کہ وہ قرآن کی تفسیر دوسری قرآنی آیات کو توڑ مروڑ…

کیاامام ابوحنیفہ ؒ نے صرف سترہ احادیث پراعتبارکیا ؟

اعتراض : ابو حنیفہ نے جو 80ھ میں پیدا ہوئے اور ستر سال بعد فوت ہوئے، تقریباً 17 یا 18 حدیثیں ان مسائل کا فیصلہ کرنے میں استعمال کیں ۔ غالباً اس کی وجہ یہی تھی کہ وہ رسول اللہ کے زمانے سے اس قدر قریب نہیں تھے جتنے پہلے چار خلفاء تھے۔ انہوں نے…

کتب حدیث میں شیعہ راویوں کی روایات

متقدمین محدثین اور شیعہ : تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ شروع میں تشیع محض ایک سیاسی رجحان تھا جو بنو امیہ کے مقابلے میں اہل بیت کے لیے مسلمانوں کے بعض گروہوں میں موجود تھا۔ اور اس رجحان نے بہت بعد میں غلو کی صورت میں رافضیت کی شکل اختیار…

حضرت ابوھریرہؓ، کعب الاحبارؒاوراسرائیلی روایات

منکرین حدیث حضرت ابوھریرہؓ کے بارے میں کہتے ہیں کہ “وہ کعب احبار کے شاگرد تھے ، انہوں نے اکثر روایات کعب احبار سے سنی تھیں لیکن وہ ان کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کرتے تھے۔” کعب احبار کے بارے میں کہتے ہیں کہ “انہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا…

حجیت، ضرورت اوراصول حدیث-چندقابل غور نکات

قرآن کا نبوت سے کیا رشتہ ہے؟ سب سے پہلے یہ امر غور طلب ہے کہ اللہ تعالٰی نے قرآن اور اس سے پہلے تمام آسمانی کتابوں کو رسولوں کے واسطے سے کیوں نازل کیا؟ کیا اللہ اس پر قادر نہ تھا کہ مطبوعہ کتابیں یکایک زمین پر اتار دیتا اور ان کا ایک ایک…

کیا سابقہ انبیاء پربھی کتاب اللہ کےعلاوہ وحی نازل ہوئی ؟

جواب: انبیاءسابقین پر کتاب الٰہی کے علاوہ بھی وحی نازل ہوتی تھی۔ چند مثالیں پیش ہیں : آدم علیہ السلام: اللہ تعالی فرماتا ہے: قَالَ يٰٓاٰدَمُ اَنْۢبِئْھُمْ بِاَسْمَاۗىِٕہِمْ (بقرہ:۳۳)اے آدم فرشتوں کو ان کے نام بتادو۔ پھر ارشاد فرمایا: وَقُلْنَا يٰٓاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّۃَ (بقرۃ:۳۵)اے آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو اور…

اشکال:محمد ؐ نےکوئی گناہ نہیں کیامگروہ غلطیاں توکرسکتےتھے

اعتراض: “یہ صحیح ہے کہ محمد رسول اللہ نے کوئی گناہ نہیں کیا مگر وہ غلطیاں کر سکتے تھے اور یہ حقیقت خود قرآن میں تسلیم کی گئی ہے۔قرآن کی آیات سے واضح ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نظام مملکت کی سرانجام دہی میں ایک بشر کی حیثیت رکھتے تھے اور کبھی…

پیروی کس کی ؟ کتاب اللہ یا رسول اللہ کی ؟

قرآن نے جگہ جگہ اطاعت ِ رسول كا حكم ديا ہے لیکن منكرين حديث رسول كى حيثيت ايك ڈاكیے سے زيادہ نہيں سمجهتے، حیثیت ِرسالت كو صرف ‘پيغام پہنچا دينے’ كى حد تك محدود جانتے ہيں ، حالانكہ تبليغ رسالت ايك الگ فريضہ ہے اور اطاعت رسول ايك الگ چيز ہے۔اطاعت رسول، منكرين حديث كے…

اشکال: چندآیات سےاستدلال کہ قرآن ہی کی پیروی کاحکم ہے

اعتراض : جب قرآن میں حکم ہے کہ ” اتبعوا ما انزل اللہ الیکم من ربکم ولا تتبعو ا من دونہ اولیاء ( ۳ : ۷ ) صرف اس چیز کا اتباع کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف نازل کی گئی ہے۔ اور اس کے علاوہ کسی ولی کا اتباع مت کرو۔پھر…