سید صباح الدین عبدالرحمان ہندوستان میں دارالمصنفین سے وابستہ فاضل محقق تھے۔ان کی ایک کتاب “اسلام میں مذہبی رواداری” کا لنک شیئر کیا جاتا ہے۔ اس میں انھوں نے محض تھیوری کی سطح پر نہیں، بلکہ مسلمان حکم رانوں کے عہد بہ عہد عملی تعامل سے غیرمسلموں کے ساتھ حسن سلوک کو بڑی محنت اور تحقیق سے جمع کیا ہے۔
مستشرقین سے تو کوئی شکوہ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ تاریخ اسلام کو محض یک رخے انداز میں سیاہ کر کے کیوں پیش کرتے ہیں، اپنے یہاں کے مسلم اہل علم کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ وہ اسی لے اور منہج پر چن چن کر مسلمان تاریخ کی کمزوریاں نمایاں کرتے ہیں۔ یقینا یہ کوئی معصوم فرشتوں کی تاریخ نہیں ہے، اس میں کمزوریاں بھی ہیں، ظلم بھی ہے، لیکن مایوسی کی فضا میں امید کا چراغ تلاش کرنے کے لیے روشن پہلو دیکھنا بھی اخلاق کا تقاضا ہوتا ہے۔
ڈاؤنلوڈ لنک:
سید متین احمد