کیاریاست کامذہب ہوتا ہے؟

متبادل بیانیے والے حضرات یہی سوال دہراتے پھرتے ہیں کہ ”آخر ریاست کے مذہب ہونے کا کیا مطلب، ریاست کوئی انسا ن ہے کیا؟“ اور پھر اس سے فورا یہ نتیجہ نکال لیتے ہیں کہ ”قرارداد مقاصد کو کالعدم اور آئین کی اسلامی شقوں کو آئین سے خارج کردیا جائے؟“ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ…

مذہب اور ریاست کا تعلق

مذہب اور ریاست تاریخی، عمرانی، قانونی، نفسانی، عقلی، جمالیاتی اور مذہبی تناظر میں: تاریخی تناظر میں: معلوم تاریخ میں جس قدیم ترین تہذیب شہری ریاست کا ہمیں علم ہے، اس کے قائم کرنے والے سمیری تھے۔ 5500-4000قبل مسیح دجلہ اور فرات مابین جنم لینے والی سمیری تہذیب میں مذہب اور ریاست کا گہرا تعلق موجود…

قراردادِمقاصد، اقلیتیں اور غامدی صاحب

اصحابِ مورد کا کہنا ہے: یہ خیال بالکل بے بنیاد ہے کہ ریاست کا بھی کوئی مذہب ہوتا ہے اور اس کو بھی کسی قرارداد مقاصد کے ذریعے سے مسلمان کرنے اور آئینی طور پر اس کا پابند بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ اس میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا…

مذہبی ریاست – سنتِ یورپ سے انحراف

سیکولرزم کے داعی طبقے کی طرف یہ سوالات مختلف انداز میں اٹھائے جاتے ہیں کہ مذہبی طبقہ واضح کرے کہ •آیا پاکستان ایک قومی ریاست ہے یا نہیں ؟ •یا یہ کہ کیا اسلام کی رو سے قومی ریاست جائز ہے یا نہیں ؟ •آیا قومی ریاست کا کوئی مذہب ہوتا ہے یا نہیں؟ دلیل…

ہمارااصل مہابیانیہ اوراسکی تحلیل کی کوششیں

یہ بیانیہ بیانیہ کی تکرار کچھ زیادہ ہی ہوگئی ہے سو، سوچا کہ اس میں جو پاکستان کا اصل بیانیہ ہے اور جعلی طورپرجن نان ایشوز کو اس کے بیانئیے کے نتائج کے طور پر پیش کیا جارہا، اس سب کا ذکر بھی کردیا جائے۔ ہمارے مڈل کلاس کے زیادہ تردانشوروں کو تمام گفتگوکے بعد،…

کس آیت میں لکھاہےکہ خلافت قائم کرناضروری ہے؟

یہ سوال پوچھتے پھرنا کہ “بتاؤ کس آیت میں لکھا ہے کہ خلافت قائم کرنا ضروری ہے” ظاہر کرتا ہے کہ سائل کو معاملے کی نوعیت کی خبر ہی نہیں۔ یہ سوال ہی باطل ہے۔ متعلقہ سوال یہ ہے کہ کیا اللہ تعالی نے جن حقوق و فرائض کو متعین کیا ہے ان کی ادائیگی…

غیرسیاسی اسلام – ایک غریب اصطلاح

بہت وقت گذر گیا۔ میٹرک کی سند پر تاریخ دیکھی جاسکتی ہے لیکن تاریخ لکھنا ایسا ضروری بھی نہیں۔ نوّے کی دہائی کے نصف آخر کا کوئی سال تھا اور خاکسار گلگت پبلک سکول میں دسویں جماعت کا طالب علم۔ دیگر سکولوں کی طرح اس نادر درسگاہ میں بھی زمانے کے دستور کے مطابق نمبر…

خلافت کی شرعی حیثیت- چند منطقی مغالطوں کا جائزہ

خلافت کی ناگزیریت: فطری تقاضوں اور استطاعت کا مغالطہ ہماری تحریر “خلافت ناگزیر ہے” کے جواب میں احباب نے دلائل کی جو عمارت قائم کی ہے اس کا ایک ستون یہ ہے: “فطری تقاضوں (بشمول اجتماعی نظام کے قیام) کو فطرت تک ہی رکھنا چاھئے۔ فطری اور عقلی تقاضے بدیہات ہوتے ہیں۔ ان پر انسانوں…

خلافت-فکرفراہیؒ واصلاحیؒ کی روشنی میں

12اپریل 2017ء کے ایک کالم میں جناب خورشید احمد ندیم نے محترم جاوید احمد غامدی صاحب کے جوابی بیانیے کے الفاظ کو نکات کی شکل میں ملخص کر کے پیش فرمایا ہے۔ بات پرانی ہے، اس پر لکھا بھی بہت کچھ جا چکا ہے۔ ان سطور میں پہلے سوال پر گفتگو کرنے کی کوشش کی…

غامدی صاحب کاجوابی بیانیہ مولاناامین احسن اصلاحی کی سیاسی فکرکی روشنی میں

گذشتہ ایک تحریر میں راقم نے مولانا حمید الدین فراہی اور مولانا امین احسن اصلاحی کی فکر میں موجود تصورِ خلافت پر اپنی طالب علمانہ گزارشات پیش کی تھیں۔اس تحریر میں زیادہ فوکس ان بزرگوں کی قرآنی فکر اور تفسیری آرا پر رہا اور اپنے تفسیری افکار کے ضمن میں انھوں نے جہاں اسلامی روایت…

مسلمانوں کو اپنا دین چھوڑنا ہوگا۔!!

ہمارے اِس مضمون کے کئی ایک اشارات کو پانا اِس بات پر منحصر رہے گا کہ آدمی ”دین“ کے اُس مفہوم سے واقف ہو جو مسلمانوں کے علمی وتاریخی مصادر میں صدیوں سے معلوم اور معروف رہا ہے اور جس کا دائرہ قلبی اَعمال سے لے کر بدنی عبادات، روزمرہ معاملات، سماجی تعلقات اور امورِ…

نیشنلزم اورانسان کےاندرکچھ طبعی جذبے

اسلام جہاں ایک اصولی دستورِ حیات ہے وہاں فطرت کے مقاصد کا بہترین نگہبان بھی ہے۔ اپنے کنبے قبیلے سے عام انسانوں کی نسبت آدمی کو زیادہ محبت ہونا، خاص اپنی زبان اور پھر زبان میں بھی خاص اپنا لہجہ بولا جا رہا ہو تو آدمی کا اس پر پھڑک اٹھنا، اپنے خون کےلیے آدمی…

مسلم اجتماعیت پرجدت پسندوں کادھاوا

عین جس طرح __ چند عشرے پیشتر __ ہم نے ’سرخوں‘ کے ساتھ اپنی تاریخ کا ایک کامیاب معرکہ لڑا تھا… آج ’لبرلز اورسیکولرز‘ کے ساتھ ہمیں اپنی تاریخ کا ایک سنگین معرکہ درپیش ہے۔ وہ روس کا اعتمادیافتہ، یہ امریکہ کا۔ دونوں فتنوں سے ہمارا عسکری مقابلہ افغانستان میں رہا اور نظریاتی مقابلہ پاکستان…

مسجدوں اور اذانوں کا پاکستان

عالم اسلام میں آئیں تو سب کشمکش آج اس پر ہے، اور ہوگی، کہ ہم اپنی اُسی ملت پر اصرار کریں جو چودہ سو سال سے ہماری نظریاتی تشکیل کرتی آئی؛ اور اُن کے دیے ہوئے اِس نئے تصورِ ملت کو اپنے لیے قبول نہ کریں۔ ’اپنی ملت کو قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کرنے‘…

سیکولرازم یہاں بری چیزہےتوبھارت میں اچھی کیسے ہوجاتی ہے؟!

لائقِ احترام جناب زاہد مغل نے اپنی ایک پوسٹ میں المورد سے وابستہ کسی محترم بھائی کا ایک بیان نقل کیا، جس میں وہ دستورِ پاکستان کی اساس ’’قراردادِ مقاصد‘‘ پر اعتراض کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگر بھارت کے دستور میں بھی عین اِسی مضمون کی کوئی ’قراردادِ مقاصد‘ ہوتی کہ وہاں کا دستور…

اسلامی ریاست میں قرآنی شریعت اور گورونانک کی گرنتھ برابرکیوں نہیں ؟

زمین پر خدا نے اپنی رسالت اتاری اور اس کے ذریعے سے انسانوں کو معلوم کروایا کہ اِن کے زمیں پر زندگی گزارنے کےلیے خود اُس نے کیا طریقہ مشروع ٹھہرا رکھا ہے۔ تاہم خدا کی اِس رسالت کو سب قوموں نے ناں کردی اور اس سے اِعراض کیا۔ البتہ ایک قوم ایسی رہی کہ…