آپ مسلمان پہلے ہیں یا انسان۔۔؟

ھیومنسٹ سیکولر جب آپ سے کہتے ھیں کہ “اصل میں تو آپ انسان ہیں نہ کہ مسلمان، ھندو یا عیسائی کہ ان شناختوں کا اقرار تو آپ بعد میں خود سے کرتے ھیں؛ یعنی پھلے آپ انسان ھوتے ھیں اور پھر مسلمان وغیرہ”، تو بظاھر بھلی معلوم ہونے والی اس بات کے پیچھے یہ ھیومنسٹ…

سوچ کر دیکھیے۔۔!

کیا یہی کم حیران کُن بات ہے کہ انسان، جو کہ مادے کی محض ایک ترتیب کا نتیجہ ہے، خود اپنے اخذ کردہ نتائج پر بے انتہا مطمئن ہوکر خود کو ہر ذمہ داری سے بَری سمجھنے لگے؟ پچھلے دنوں ایک صاحب سے سائنسی دریافت اور نتائج کی سند پر بات ہورہی تھی۔ بحث یہ…

خدا اور مادی اسباب

بنا کسی گہری یا فلسفیانہ بحث میں جائے خدا کے وجود کو ثابت کرنے لیے جب ہم بات کرتے ہیں تو یہ بدیہی استدلال اس طرح دیا جائے گا کہ 1۔ ہر چیز کا کوئی خالق ہے۔ (بدیہی مشاہدہ) 2۔ کائنات میں ہم جو بھی بنتا بگڑتا دیکھتے ہیں اس کے لیے کوئی نہ کوئی…

کائنات کی اتفاقی اور خودکار پیدائش کا نظریہ

اٹھارویں اور انیسویں صدی کی سائنس نے جب یہ دریافت کیا کہ کائنات میں علت اور معلول کا ایک نظام ہے تو اس زمانہ کے ملحد مفکرین نے اس کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ ان کے نزدیک یہ دریافت خدا کا سائنسی بدل تھا۔ اگر چہ اس قانون کو دریافت کرنے والے سائنس دانوں کے لئے…

مذہب اور سائنس میں ٹکراؤ-تحقیقی طریقہ کار کی بحث

مذہب کے خلاف دورِ جدید کا جو مقدمہ ہے، وہ اصلاً طریقِ استدلال ہے،یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ علم کی ترقی نے حقیقت کے مطالعہ کا جو اعلیٰ اور ارتقاء یافتہ طریقہ معلوم کیا ہے،مذہب کے دعوے اور عقیدے اس پر پورے نہیں اترتے،یہ جدید طریقہ مشاہدہ اور تجربہ کے زریعے حقائق کو…

مذہب اور سائنس کی جنگ کے بے معنی دعوے

مذہب و عقل کی معرکہ آرائیوں کی داستان توں تو ہمیشہ کہی اور سنی گئی ہے، لیکن پچھلی صدی میں عقلیات نے جو ترقی حاصل کی ہے اس کی بناء پر کہا جاتا ہے کہ مذہب آخری شکست کھا کر اکھاڑہ سے نکل چکا ہے، ہم (اہلِ سائنس) نے خدا کی عارضی خدمات کا شکریہ…

ملحدین اور اندھی تقلید

  کیا اسی کو اندھا عقیدہ نہیں کہتے ہیں؟ یعنی کسی دوسرے کی بات کو بلا کسی تحقیق کے مان لینا، اور اگر وقت پڑے تو اسے ثابت تک نہ کر پانا۔۔۔؟؟ اگر یہی کام ایک مذہبی ذہن کرے تو دنیا لعن طعن کرے لیکن ایک ملحد کرے تو وہ عقل مند، محقق اور سائنس…

علم و عرفان

  علم آگے جا کر بے حس ھو جاتا ھے اور اللہ پاک کے ساتھ اس کا تعلق کچھ لو اور کچھ دو یعنی دوکاندار اور گاھک کا سا ھو جاتا ھے ، یہاں پہنچ کر انسان لطیف جذبات سے یکسر تہی دست ھو جاتا ھے اور خود خدا پہ سوالات اٹھانا شروع کر دیتا…

الحادی شدت پسند۔۔

کرایگ سٹیفن ہکس نامی ایک ملحد دہشت گرد نےامریکہ میں تین معصوم مسلمانوں کے سروں پر گولیاں مار کر انہیں انتہائی بے رحمی سے ہلاک کیا۔ مغربی میڈیا خاموش ہے، اور پریشان بھی ہے کہ کیا اس ملحد دہشت گرد کو دہشت گرد کہیں یا نہیں؟ وہ کہیں یا نہ کہیں لوگوں کو اس بات…

اعتراض-حضرت آدم کے بیٹوں کی اپنی بہنوں سے شادی

ملحد لوگ ہر بات میں ہم سے عقلی دلیل طلب کرتے ہیں ، ان سے صرف ایک عقلی سوال کیا گیا کہ بہن بھائی کی شادی میں اتنے عقلی فائدے ہیں، ذرا اس کی ممانعت کے عقلی دلائل دے دیں ؟ مگر یہ لوگ درمیان میں اخلاقیات کو گھسیڑ دیتے ہیں دوسری طرف یہی لوگ…

!مقدمہ دہریت

دہریت مغالطوں کا نام ہے اور ایسے مغالطوں کی بنیادی وجہ کم فہمی کم عقلی اور معلومات کا صحیح اور مکمل نہ ہونا ہے دہریت کہتی ہے ” مذہبی لوگوں کا خدا یا خالق یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ بہت منصف اور رحمدل ہے اور اپنی مخلوق سے بہت محبت کرتا ہے – اس…

جدید انسان کا مذھب (1)

۔ جدیدیت ذدہ انسان یہ دم بھرتا ھے کہ اس نے مذھب کو اسکی ‘ڈاگمیٹزم” کی وجہ سے ترک کرکے اجتماعی زندگی کی بنیاد ”سائنس” پر استوار کرلی ھے جو نہ تو مذھب کی طرح ڈاگمیٹک ھے اور نہ ہی جابرانہ۔ مگر اسکا یہ دعوی محض لفاظی ھے کیونکہ جدید اجتماعی زندگی جن سوشل سائنسز…

الحادی مغربی ڈسکورس کا خلاصہ اور چند غلط فہمیوں کا ازالہ

۔ جدید مغربی (تنویری یعنی enlightenment) ڈسکورس خدا پرستی کو رد کرکے انسانیت (یا نفس) پرستی کی دعوت عام کرنے کا ڈسکورس ھے۔ اس علمی ڈسکورس نے انسان کو قائم بالذات اور آزاد ہستی مان کر پہلے خدا کو انسان سے اخذ کرنے کی کوشش کی (یعنی ترتیب حقائق بدل دی)، پھر خدا کو غیر…

جدید الحاد ۔۔۔۔ ایک فیشن

جدید ملحدوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ انکی غالب بلکہ اغلب ترین اکثریت اندھی تقلید کرتی ہے مگر اس دھوکے کا شکار ہے کہ وہ عقل کی بنیاد پر اور خوب سوچ سمجھ کر اپنے نظریات قائم کئے ہوئی ہے، انکی 95 فیصد سے زیادہ اکثریت شوقیہ و بطور فیشن ملحد ہوتی ہے جنہیں…

جدید انسان کی سرکشی کی کہانی

اٹھارویں صدی کے ملحد فلاسفہ نے یہ بلند و بانگ دعوی کرکے مذہب کو رد کردیا تھا کہ ھم سچ، حقیقت، معنی، قدر، عدل، علم اور حسن کو وحی کی بنیاد پر قبول کرنے کے بجاۓ انسانی عقل پر تعمیر کریں گے، انکا دعوی تھا کہ سچ، حقیقت، معنی، قدر، عدل، علم اور حسن کی…

اعتبار کرنا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔!!

ملحد کہتے ہیں کہ تم اہل مذہب نبی کے سچا ھونے کی بنا پر اس پر اعتماد کرکے سب کچھ مانتے ھو.یہ غیر عقلی رویہ ھے۔ اگر انہیں کہا جائے کہ یہ جسے آپ لوگ اپنا والد کہتے پھرتے ھیں اور اس بنا پر اپنے ناموں کے ساتھ پٹھان، پنجابی، جٹ، آرائیں وغیرھم لگائے پھرتے…

”ایک دن آزاد ھو جاؤں گا” ۔۔۔۔ جدید انسان کی عقلی کم مائیگی

جدید تہذیب آزادی کے فروغ کا دعوی کرتی ھے، مگر فی الحقیقت یہ ایک لغو دعوی ھے۔ آزادی سرمائے کی غلامی کے سواء اور کچھ نہیں۔ جدید تہذیب کی ادارتی صف بندی نے فرد کو آزادی کے ایسے سراب میں مقید کررکھا ھے کہ باوجود اس سے کہ ساری زندگی وہ آزادی کے نام پر…

ھیومن رائٹس اور حقوق العباد کا بنیادی فرق

ھیومن (جیسے کہ ایک پوسٹ میں واضح کیا گیا) خدا کی باغی تصور ذات ھے۔ یہ تصور ذات آزادی بطور قدر کو خیروشر، عدل و ظلم اور حق و باطل کا پیمانہ گردانتی ھے اور اسی کی بنیاد پر انہیں ڈیفائن کرتی ھے (آزادی بطور قدر کی وضاحت بھی ایک پوسٹ میں کی گئی تھی)۔…