قراءت شاذہ اور ملحدین کے مغالطے

علماء نے عموماً قراء ت کی دو مشہور قسمیں ذکر کی ہیں: (۱) قراء اتِ متواترہ (۲) قراء اتِ شاذہ قراء اتِ متواترہ سے مراد وہ صحیح اور مقبول قراء ات مراد لی جاتی ہیں جو نبی کریم ﷺ سے بطریق ِتواتر مروی ہوں اور عربی قواعد ورسم عثمانی کے موافق ہوں۔ صرف انہی کی…

قراءت قرآنیہ کا اختلاف کیاقرآن میں اختلاف ہے؟

جواب: اس بات کی وضاحت سے پہلے یہاں یہ صراحت مناسب معلوم ہوتی ہے کہ قرآن اور قراء تیں دوالگ الگ حقیقیں ہیں جیسا کہ علمائے متقدمین نے لکھا ہے ۔ قرآں و حی ہے جونبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے اور قراء توں سے مراد’ الفاظ وحی کی ادائیگی کی کیفیت…

کیا حضرت عثمان نے چھ حروف کو منسوخ کردیا تھا؟

اعتراض : حضرت عثمانؓ نے مصحف کو مرتب کرنے والی جماعت کے تینوں قریشی اَراکین سے یہ فرمایا تھا: ”إذا اختلفتم أنتم وزید بن ثابت في شيء من القرآن فاکتبوہ بلسان قریش فإنما نزل بلسانھم””جب تمہارا زید بن ثابت ؓسے قرآنِ کریم کے کسی لفظ کے متعلق اختلاف ہوجائے تو اسے قریش کی زبان میں…

قراءت کا اختلاف اور ذاتی اجتہاد کی حقیقت

اعتراض : حضرت عثمانؓ نے مصحف کو مرتب کرنے والی جماعت کے تینوں قریشی اَراکین سے یہ فرمایا تھا: ”إذا اختلفتم أنتم وزید بن ثابت في شيء من القرآن فاکتبوہ بلسان قریش فإنما نزل بلسانھم””جب تمہارا زید بن ثابت ؓسے قرآنِ کریم کے کسی لفظ کے متعلق اختلاف ہوجائے تو اسے قریش کی زبان میں…

اختلاف قراءت قرآنیہ – ایک مشہور اشکال کا جواب

۔ عصر حاضر کے متجدِّدین نے یہ طے کررکھا ہے کہ اسلام کا ہر وہ حکم جو مغرب کے لئے باعث تشویش ہے، اسے کسی نہ کسی طرح منسوخ اور ناقابل عمل قرار دے دیا جائے۔ ان کا یہ رویہ نہ جانے مغرب سے مرعوبیت کی وجہ سے ہے یا پھر مستشرقین کی ذمہ داری…

تین احادیث اور ملحدین کے قرآن کے متعلق تین مغالطے

حضرت ابی بن کعب ؓ کا غلطی کرنا:  حضرت ابن عباس ؓسے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر  ؓنے فرمایا: ابی بن کعب ہم میں سب سے بڑے قاری ہیں لیکن جہاں حضرت ابی بن کعب غلطی کرتے ہیں اس کو ہم چھوڑ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے…

قراءت قرآنیہ میں اختلافات کی حکمتیں اور فوائد

سابقہ انبیاء ایک خاص قوم کی طرف مبعوث کئے جاتے تھے، لیکن نبیﷺ کو اللہ نے تمام عربی و عجمی اور سرخ و سفید کی طرف مبعوث فرمایا ۔ اہل عرب جن کی طرف (اولاً) قرآن مجیدنازل کیاگیا تھا مختلف لغات و لہجات رکھتے تھے۔ ان کے لئے مشکل تھاکہ ان کوچھوڑ کر صرف ایک…

علامہ تمنا عمادی کے انکارِ قراءت کے نظریات کا تفصیلی جائزہ

اِفادات : قاری محمد طاہر رحیمی جمع و ترتیب: قاری محمد صفدر علم قراء ات کو اردو زبان میں منتقل کرنے میں پانی پتی سلسلہ کے مشائخ ِقراء ات کی خدمات برصغیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس سلسلہ کی نمایاں شخصیات(شیخ المشائخ قاری محی الاسلام عثمانی پانی پتی رحمہ اللہ، شیخ…

قراء توں کا اِختلاف اور منکرینِ حدیث

پروفیسر محمد رفیق چودھری​ یہ ایک مسلّمہ اَمر ہے کہ قرآن مجید کی ایک سے زیادہ قراء تیں ثابت ہیں۔ لیکن اہلِ قرآن کہلانے والے منکرین حدیث ان اختلافِ قراء ات کو نہیں مانتے۔ وہ کہتے ہیں کہ قرآن کی صرف ایک ہی قراء ت ہے اور یہ کہ خود نبیﷺنے قرآن کو کتابی صورت…

اِختلاف قراء ات قرآنیہ اور مستشرقین(آرتھر جیفری کا خصوصی مطالعہ)

تحریر :ڈاکٹر محمد اکرم چودھری مترجم: علی اصغر سلیمی​  آرتھر جیفری ایک آسٹریلوی نژاد امریکی مستشرق ہے۔ اس نے قرآن حکیم کے دیگر مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ اس کی مختلف قراء توں پربھی قابل ذکر کام کیا ہے۔ قرآن حکیم کی مختلف قراء توں کے اسی موضوع پر مضمون ہذا میں بحث کی جائے…

آرتھر جیفری اور کتاب المصاحف

تحریر :محمد زبیر تیمی​ قراء ات قرآنیہ کے بارے میں آرتھر جیفری کے نقطہ نظر کا ایک بھر پور علمی جائزہ جناب ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری صاحب نے اپنے مضمون ’اختلاف قراء ات قرآنیہ اور مستشرقین‘ میں لیا ہے۔ حافظ محمد زبیر جناب ڈاکٹر اکرم چوہدری صاحب کے براہ ِراست شاگرد ہیں۔ ڈاکٹر اکرم چوہدری…

قراء اتِ قرآنیہ-گولڈ زیہر،آرتھر جیفری اور ڈاکٹر پیوئن کی تحقیقات کامطا لعہ

استشراقی نظریہ ارتقاء اورقراء اتِ قرآنیہ گولڈ زیہر،آرتھر جیفری اور ڈاکٹر پیوئن کی تحقیقات کامطا لعہ ​محمد فیروز الدین شاہ کھگہ​ زیر نظر مضمون انہوں نے خاص طور پر قراء ات قرآنیہ کے حوالے سے آرتھرجیفری کے علاوہ دیگر مستشرقین کے نظریات کے تعاقب کے طور پر ترتیب دیا ہے۔ یاد رہے کہ موصوف نے…

کلام رب العالمین بجواب قرآن کے مصنفین

. ملحد سید امجد حسین کی کتاب “قرآن کے مصنفین” جو درحقیقت مستشرقین کی کتابوں کا سرقہ ہے ‘ کا اتمام حجت کے لیے تحقیقی جواب ہم نے اپنے پیج سے حال ہی میں پیش کیا ۔ اس دوران بہت سے احباب کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ ان ساری تحاریر…

بائبل اور قرآن سائنس کی روشنی میں ( مناظرہ ڈاکٹرذاکرنائیک اورڈاکٹر ولیم کیمپبل)

حصہ اول خطاب:ڈاکٹر ولیم کیمپبل خطاب :ڈاکٹر ذاکر نائیک جوابی خطاب:ڈاکٹر ولیم کیمپبل جوابی خطاب:ڈاکٹر ذاکر نائیک حصہ دوم سوال نمبر 1: طوفان نوح کی نوعیت کیا تھی؟ سوال نمبر 2: اللہ کے نور ہونے سے کیا مراد ہے؟ سوال نمبر 3: ڈاکٹر ولیم کیمپبل بائبل کے مطابق خود امتحان کیوں نہیں دیتے؟ سوال نمبر…

عہدرسالت میں جمع وتدوین قرآن

عربی زبان میں ‘جمع القرآن’ کالفظ دو معانی میں استعمال ہوتا ہے: 1۔ زبانی حفظ کے معنی میں 2۔ کتابت اور تدوین کے معنی میں عہد رسالت میں مذکورہ دونوں معنوں میں حفاظت ِقرآن کا انتظام ہوا۔ جہاں تک پہلے معنی کا تعلق ہے تو خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآنِ کریم…

عہدصدیقی ؓ میں جمع قرآن اور اسکی نوعیت

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مکمل قرآن مجید مختلف چیزوں پر لکھا ہوا تھا، سارے اجزا الگ الگ تھے، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان قرآن مجید کی تمام سورتوں کو ایک ہی جلد میں مجلد کروانے کا کام حکومتی اور اجماعی طور پر انجام دیا؛ چنانچہ ایسا نسخہ مرتب…

عہدعثمان ؓ میں جمع قرآن اور اسکی نوعیت

جس طرح حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا سب سے بڑا کارنامہ جمعِ قرآن ہے، اسی طرح حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا سب سے بڑا کارنامہ پوری امت کو قرآن مجید کے اس متفق علیہ نسخہ پر جمع کرنا ہے جو ”عہدِ صدیقی“ میں تیار کیا گیا تھا،اس کی تفصیل یہ ہے…

خلفائے راشدین کے عہد کے بعد قرآن کی تدوین وکتابت

دور ِعثمانی میں مصاحف کی جو نقلیں تیار کرکے مختلف بلادِ اسلامیہ کو بھیجی گئیں تھیں، وہ ایسے رسم الخط پر مشتمل تھیں جو ساتوں حروف کا متحمل ہو سکے ۔ اسی مقصد کے پیش نظر ان مصاحف کو نقطوں اورحرکات سے خالی رکھا گیا تاکہ ان حروف کی تمام متواتر قراء ات __ جو…