کیا مذہب خوف اور لالچ کی بنیاد پر بنا ہے؟

آج کل مختلف ذرائع سے اس بات کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ مذہب کی بنیاد خوف ہے۔ یعنی مذہب یا مذاہب کےبانی انسان کو اس خوف میں مبتلاء کرتے ہیں کہ اگر مذہب کو نہیں مانو گے یا مذہب جو رویہ اختیار کرنے کو کہتا ہے اس کے مطابق نہیں چلو گے تو ایک…

مشہور فلسفی برٹرنڈ رسل کے انکار مذہب کا جائزہ

رسل اپنے دور کا سب سے بڑا ملحد تھا ،اپنے زمانہ کے فلسفیوں میں رسل کا مطالعہ سب سے ذیادہ وسیع تھا، کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی استثناء ممکن ہے تو وہ صرف وہائٹ ہڈ کو۔ رسل کی زندگی تقریبا ایک صدی پر پھیلی ہوئی ہے ۔ اپنے بیان کے مطابق وہ ساری عمر…

مذہب مخالف جدید فلسفیانہ استدلالات کا جائزہ

قوانین فطرت اور خدا کی ضرورت مذہب کی مخالفت میں کئی استدلالات اس بات کے ثبوت کے لئے پیش کئے جاتے ہیں اور انکی بنیاد پر یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ دور جدید نے مذہب کے لئے کوئی گنجائش باقی نہیں رکھی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ محض ایک بے بنیاد دعویٰ…

فطری جذبے کی تسکین کے لیے فطری مذہب کی ضرورت۔!

جدید سائنس نے کائنات کی جو تصویر بنائی ہے وہ ایک حد درجہ محکم اور منظم کائنات ہے۔ اس سے اولاً یہ قیاس کیا گیا کہ یہ ایک قسم کا مشینی نظام ہے جو اسباب و علل کے زور پر اپنے آپ چل رہا ہے لیکن گہرے مطالعہ نے اس مفروضہ کو بے بنیاد ثابت…

مذہب متعلق جدید استدلال کی بڑی غلطی

یہ ہے مخالفین مذہب کا وہ جدید مقدمہ جسکا گزشتہ تحاریر میں ہم نے جائزہ لیا ۔ اسکی بنیاد پر دور جدید کے بہت سے لوگ عضویات کے ایک امریکی پروفیسر کے الفاظ میں کہتے ہیں : “سائنس نے ثابت کردیا ہے کہ مذہب تاریخ کا سب سے ذیادہ دردناک اور سب سے بدترین ڈھونگ…

مذہب کی تاریخ کا ارتقائی مطالعہ اور مارکسی نظریہ

مذہب کو اقرار خدا سے انکا ر خدا تک پہنچانے میں نام نہاد ارتقائی مطالعہ کا بھی دخل ہے یہ حضرات یہ کرتے ہیں کہ پہلے ان تمام چیزوں کو جمع کر لیتے ہیں جو کبھی مذہب کے نام سے منسوب رہی ہیں پھر اس کے بعد اپنی مرضی کے مطابق ان کے درمیان ایک…

مذہب مخالف تاریخی استدلالات کا جائزہ

جولین ہکسلے لکھتا ہے ” خدا کا تصور اپنی افادیت کے آخری مقام پر پہنچ چکا ہے ‘ اب مزید ترقی نہیں کرسکتا۔ مافوق الفطری طاقتیں دراصل مذہب کا بوجھ اٹھانے کے لئے انسانی ذہن نے اختراع کی تھیں’ پہلے جادو پیدا ہوا، پھر روحانی تصرفات نے اسکی جگہ لی ، پھر دیوتاؤں کا عقیدہ…

فلسفیانہ طریق استدلال اور مذہب

ایک مشہور دعوی: “مذہب کے جو دعوے ہیں ان کی بنیاد کسی دلیل پر قائم نہیں ہے مذہب خالص اعتقادی چیز ہے۔ مذہب کی صداقتوں کو اس طور پر خارج میں (demonstrate) نہیں کیا جاسکتا ۔ اس لئے مذہب صرف ایک دعویٰ یا عقیدہ ہے۔ اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت حاصل نہیں ہے۔”…

فطرت انسانی کے سوالات اور فلسفہ

گزشتہ بحث سے یہ بات واضح ہوئی کہ سائنس کی چمک تاریکی کے ان بادلوں کو چھانٹ ہی نہیں سکتی، اس کا چراغِ ہدایت اس بحرِ ظلمات میں داخل ہوتے ہی گل ہوجاتا ہے۔ان سوالات کے پیدا ہوتے ہی آدمی سائنس کی چار دیواری سے نکل کر مذہب اور فلسفہ یا صحیح معنیٰ میں مابعد…

بچے کا مذہب – ایک مغالطہ

وہ کہنے لگے: دیکھو بھئی۔ یہ جو سارا عقائد کا معاملہ ہے یہ صرف اس وجہ سے پیدا ہوتا ہے کہ بچے کو پیدا ہونے کے بعد سے ہی خدا کا ورد کروایا جاتا ہے۔ اس کے وجود پر یقین کروایا جاتا اور باور کرایا جاتا کہ خدا ہی تمام کائنات کا خالق و مالک…

خلاف عادت اور خلاف عقل میں فرق

آجکل خلافِ عقل کا لفظ نئے تعلیم یافتہ اور سیکولر لبرل حضرات کی زبانوں پر ایسا چڑھا ہے کہ شریعت کی اکثر باتوں پر بےدھڑک یہ لفظ بول اُٹھتے ہیں۔ نہ اُن کی حقیقت اور مفہوم سمجھتے ہیں نہ اُس کا موقع استعمال۔ عام پڑهے لکھے لوگوں کے سامنے وجود ملائکہ وجود جنات وغیرہ اور…