ایمان کوئی جبری چیز نہیں ہے۔۔

کیا عقل کی تکمیل اور رہنمائی اس(عقل ) سے عدم ِمطابقت اور اختلاف و تضاد رکھتے ہوئے یا عقل کی فطرت کو نظر انداز کرتے ہوئے ہو سکتی ہے؟ پھر وہ رہنمائی ہی کیا ہوئی ؟ کیا کسی راستہ بھٹکے ہوئے یا منزل کی تلاش میں نکلے ہوئے کی رہنمائی جبراََ کی جاسکتی ہے؟ وہ…

ایمان بالغیب اورعقل -لوگوں کے تین گروہ

دین اور اسلام کی اصطلاح میں ایمان یقینا کسی ایسی چیز کا نام ہے جو اس مادی دنیا سے پرے اور ماوراءکسی ہستی اور جہان سے متعلق ہے۔ اس دنیا اور کائنات کے اندر اندر چیزوں کی پہچان اور ان کا ادراک ان معنوں میں ایمان ہرگز نہیں ۔ بلکہ یہ مشاہدہ کہلاتا ہے ۔…

یہ حقیقت سے فرار نہیں ہوسکتا۔۔!

اس نے پوچھا، قران کریم میں جو آفاق و انفس کی نشانیاں اور براہین، وجود و قدرت باری تعالی کی طرف اشارہ کرتے ہیں وہ دل کو اپیل کرتے ہیں. ذہن کی گتھیاں بھی سلجھتی ہیں اور دل میں اطمینان بھی سرایت کرتا ہے …. مگر یہ جو آخرت کے تذکرے ہیں، ہمیشگی کی زندگی…

شرعی دلیل بیوقت عقلی بھی ہوسکتی ہے

ایک شرعی دلیل آخر عقلی دلیل کیوں نہیں کہلا سکتی؟ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کتاب النبوات میں کچھ قرآنی دلائل کی مثالیں دیتے ہیں: ”لوگو! اگر تمہیں مرنے کے بعد جی اٹھنے میں شک ہے تو (ذرا یہ سوچو) ہم نے تمہیں مٹی سے ہی تو پیدا کیا، پھر ایک ٹپکتے قطرے سے، پھر…

عقل و نقل کی نسبت تناسب

معتزلہ بطور فرقہ ضرور ایک خاص دور کا واقعہ ہوں گے البتہ بطورِ ذہنیت ہر دور اور ہر جگہ پائے گئے۔ یہ ذہنیت ہمیشہ اس بات کی آرزو مند رہی کہ عقل اور نقل میں کسی طرح ٹھن جائے اور پھر یہ لوگ ‘عقل’ کے لشکر میں شامل ہو کر ‘نقل’ پر چڑھائی کریں جہاں…

عقل و نقل کے درمیان ٹکراؤ کا آغاز

عقل اور نقل کا معرکہ اسلامی عقائد کی تاریخ کا ایک مشہور معرکہ ہے۔ اس معرکہ کی مختصر تاریخ ہم کسی اور موقعہ پر ذکر کریں گے البتہ اس معاملہ کا ایک افسوسناک پہلو یہ رہا ہے کہ چونکہ خدا کی اتاری ہوئی تنزیل کا درجہ انسان کی عقل وتفکیر پر مقدم ہے اور چونکہ…

تبصرہ-شریعت میں عقل کا کیا کام؟!!

اشیاءکو عقلی دلائل سے ثابت کرنا، اشیاءکو شرعی دلائل سے ثابت کرنا …. بڑی حد تک ایک دوسرے کی ضد ہو گیا ہے۔ بعض لوگوں کو ’عقلی دلائل‘ لطف دیتے ہیں اور بعض کوصرف اور صرف ’شرعی دلائل‘ سے ہی غرض ہوتی ہے اور کچھ اس طرح کہ جیسے ’شرعی دلیل‘بتاتے ہوئے ’عقل‘ کو چڑانا…

شرعی احکامات کی درست عقلی توجیہہ

اسلام میں شرعی احکامات کے کئی مقاصد ہیں جن کا’ مکمل’ احاطہ کرنا عقلِ انسانی کے دائرہ سے باہر ہے۔اسلام صرف ایک عقیدہ و نظریہ ہی نہیں ہے جس سے صرف انفرادی عمل یا اصلاح مقصود ہو۔اسلام کا مقصدصرف ایک انسان یا کئی انسانوں کو مسلمان بنانا ہی نہیں ہے۔ بلکہ ایک امّت بنانا بھی…

عقلی توجیہہ کو پیش آنے والے فریب

شریعت اور عقل کا مسئلہ امّت کی تاریخ میں بڑی دیر سے باعث نزاع رہا ہے۔ اس مسئلے میں ایک انتہا یہ رہی ہے کی کہ شرعی احکامات میں کسی حکمت کا قطعاً کوئی عمل دخل نہیں ہے اوریہ صرف ایک اضافی چیز ہے۔جبکہ دوسرا طبقہ اس نظریہ کا حامل ہے کہ شریعت کا ہر…

عقل کو شریعت پر حاکم نا بنائیے۔۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ عصرحاضر میں نوجوانوں کی دین سے دلچسپی بڑھی ہے اور وہ دینی امور کی جانب راغب ہونے لگے ہیں۔ کالج کے طلبہ اوراعلیٰ تعلیم پانے والے افراد دینی امور میں دلچسپی لیتے ہیں اورنماز ودیگر عبادات کو انجام دیتے ہیں۔اسی کے ساتھ یہ بات بھی بہت خوش آئند ہے…

12