برطانوی سامراج نے ہمیں کیسے لوٹا

12115869_1691445344425424_6547283632011169993_n

اکیسویں صدی کے شروع سے جو شفٹ آیا اس میں ایک بڑی تبدیلی مطالعہ اور تربیت کی بھی تھی، جہاں باقی پرائریٹیز بدلیں وہاں یہ بھی ہوا کہ نئی نسل مطالعہ کو چھوڑ کر موبائل، ٹی وی، انٹرنیٹ میں گم ہوتی گئی، یوں تربیتی نظام والدین اور کتابوں سے ان چیزوں کی طرف شفٹ ہوگیا۔ اس سے یہ اپنے قرآن، حدیث کے علاوہ اسلامی تاریخ کے مطالعے سے بھی محروم رہ گئی۔ ہمارے نوجوان طبقے میں سے ایک کثیر تعداد کا تاریخ کے متعلق علم صرف وہی ہے جو انہوں نے کسی درسی کتاب میں یا کسی گرے پڑے اخباری کالم میں پڑھ لیا یا کسی فلم، ڈرامے، پروگرام میں کسی تاریخی واقعہ کے متعلق بیان کی گئی بات دیکھ لی یا کسی میڈیا والے نے یا کسی دوست نے الٹا سیدھا کوئی واقعہ بیان کردیا۔ ۔ الا ماشاء اللہ۔
دوسری طرف مغرب کی تہذیبی یلغار ایسی شدید ہے کہ اسکا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے دین و تاریخ کا پختہ علم نہایت ضروری ہے، یہ نہ ہونے کی وجہ سے اب حال یہ ہے کہ ایک بڑا طبقہ اپنی تاریخ سے بدظن اور مغرب کی خیالی یونانی تاریخ سے متاثر نظر آتا ہے، جدید تعلیم یافتہ نوجوان انگریزوں سے مرعوب ہوے جارہے بلکہ انکو نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔
بہت سے لوگ ہندوستان پاک و ہند کی ترقی کا کریڈٹ بھی انگریز کو دیتے نظر آتے ہیں کہ انہوں نے یہاں فلاں فلاں چیزیں بناکردیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اس خطے کو بری طرح لوٹ کر اور تباہ برباد کرکے گئے ہیں ۔
گزشتہ کچھ تحاریر میں ہم نے اس پر تبصرہ پیش کیا تھا کہ انگریزوں نے کس طرح ہندوستان کے مسلم حکمرانوں کی نرمی اور فراخ دلی سے فائدہ اُٹھایا اور اقتدارپر قابض ہوتے چلے گئے اور پھر اقتدار پانے کے بعد ہندوستان میں ظلم و ستم کے کیسے کیسے بازار گرم کیے اور اقتصادی لو ٹ مار کی۔ ۔
برصغیر پاک و ہند میں انگریزوں کے ڈھائے گئے انہی مظالم اور لوٹ کھسوٹ پر حال ہی میں ایک ڈاکیومنٹری فلم بنائی گئی ، آپ کو یہ پڑھ کے شاید حیرانگی ہو کہ بین الاقوامی معیار کی یہ فلم ملک کے ایک مدرسے نے بنائی اور پیش کی ۔ اس فلم کے چند اہم موضوعات درج ذیل ہیں۔
1. انگریزوں کی آمد سے پہلے کا خوشحال برصغیر
2. برصغیر میں انگریزوں کی آمد کا پس منظر
3. انگریز کے ہاتھوں برصغیر کی مالی تباہی
4. انگریز کے ہاتھوں زرعی بربادی
5. انگریز کے ہاتھوں صنعتی و تجارتی بربادی
6. انگریزوں کے ہاتھوں اخلاقی بربادی
7. انگریز کے ہاتھوں تعلیمی بربادی
8. منافرت کی چنگاریاں
فلم دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ اسی مدرسے کی سائیٹ کے نیچے دے گئے لنک سے آن لائن دیکھی جاسکتی ہے۔
http://www.majliseilmi.org/index.php/multimedia/audio-video-section/bartanvi-samraj-ne-hamain-kesa-loota
اور اس لنک پر کلک کرکے ڈاؤنلوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

یہ ویڈیو یوٹیوب سے ہائی کوالٹی میں بھی دیکھی اور ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہے۔

Leave Your Comment

Your email address will not be published.*

Forgot Password