سوشل میڈیا پر ملحدین کی گستاخیان-ہماراردعمل کیا ہونا چاہیے؟

3

فیس بک پر کچھ عرصے سے بعض لوگ ، جن میں‌بعض خواتیں بھی شامل بلکہ شائد نمایاں ہیں، مختلف حیلوں‌بہانوں سے مذہب کے حوالے سے توہین آمیز اورتضحیک پر مبنی پوسٹیں لگاتے ہیں۔ مجھے ایسی بعض پوسٹیں دیکھنے اور وہاں پر کئے گئے کمنٹس پڑھنے کا اتفاق ہوا تو مجھے لگا کہ یہ سب دانستہ کیا جا رہا ہے۔ انکا طریقہ واردات یہ ہے کہ یہ لوگ پہلے اسلامی نام کی آئی ڈیز سے عام لوگوں کو فرینڈز بناتے ہیں، پھر ان سب کو اپنے مخصوص گروپس میں ایڈ کردیتے ہیں ،جن میں سارا دن اسلام کے خلاف زہر اگلا جاتا ہے، اسلام کے بنیادی عقائد پر ایسے جارحانہ حملے کئے جاتے ہیں کہ پڑھنے والے جذباتی اور کنفیوز ہوجائیں، بعض نوجوان مشتعل ہو کر جب جوابی طور پر سخت زبان استعمال کرتے یا کوئی گالیوں‌پر اتر آتا ہے تو ان کمنٹس کو بطور نمونہ مختلف فورمز/گروپس/پیجز پر پیش کیا جاتا ہے کہ دیکھیں‌یہ ہیں مذہبی لوگ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر وہ کمنٹ جس میں‌گالی دی جائے ، اسے ڈیلیٹ نہیں‌کیا جاتا اور جس کمنٹ میں ہوشمندی کی بات کی گئی، اسے ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔ میرے ساتھ آج خود اتفاق ہوا کہ امریکہ میں مقیم ایک خاتون جو عجیب اوٹ‌پٹانگ سی پوسٹیں کرتی رہتی ہیں، کبھی جنسی حوالوں سے ، کبھی پاکستان میں جنسی بے راہ روی یا ہم جنس پرستی کے رجحانات پر ، کبھی کسی اور چیز پر۔ فرینڈز لسٹ میں اتنے لوگ ایڈ ہوچکے ہیں کہ ہر ایک کو دیکھا بھی نہیں جا سکتا، کبھی پوسٹ پر نظر پڑی تو سوچا کہ انہیں بلاک کر دیا جائے ، پھر کسی اور معاملے میں‌الجھ کر وہ معاملہ نکل گیا۔
آج انہوں‌نے حج کے حوالے سے طنزیہ بلکہ زیریلی پوسٹ کی، جس میں ایسے فقرے تھے کہ پڑھنے والے کا خون کھول اٹھے۔ اپنے آپ پر قابو پا کر میں نے وہ پوسٹ اور کمنٹس پڑھے، ان کی پچھلی دو تین پوسٹیں دیکھیں تو پورا ماجرا سمجھ میں‌آ‌گیا۔ میں نے نہایت شائستگی سے کمنٹ کیا ، جس میں یہی لکھا کہ ایسی پوسٹیں ایک خاص ایجنڈے کے تحت ہیں اور ان پر گالیوں‌میں ردعمل دینے کے بجائے انہیں نظر انداز کریں بلکہ بلاک کر دیں تاکہ کبھی وہ پوسٹیں‌نظر بھی نہ آ سکیں، ایسے لوگوں کو نظر انداز کرنا ہی ان کے ساتھ سب سے بڑا انتقام لینا ہے۔ جب ان کی پوسٹوں پر کوئی کمنٹ ہی نہیں‌کرتا تب وہ خود بخود زیرو ہوجاتے ہیں۔
خیر یہ کمنٹ میں‌ نے جیسے ہی کیا، اگلے دس سکینڈز کے اندر میرے کمنٹس ڈیلیٹ کرتے ہوئے مجھے بلاک کر دیا گیا، حالانکہ اس میں ایک لفظ بھی سخت نہیں تھا۔ مقصد وہی تھا کہ کہیں کسی کے سمجھ میں‌یہ بات نہ آ جائے کہ ایسی گھٹیا اور زیریلی پوسٹوں کے ساتھ کس طرح نمٹنا ہے۔ میری فیس بک فرینڈز سے درخواست ہے کہ ایسے لوگوں اور انکے پیجز/گروپس کو فوری بلاک کر کے جان چھڑائیں۔
محمد عامر ہاشم خاکوانی
بتغیر قلیل

  • انوارالحق
    January 4, 2016 at 2:05 pm

    پچھلے دنوں ایک حوالہ ڈھونڈتے ہوئے جرتِ تحقیق پہ جا نکلا مجھے علم نہ تھا کہ یہ ملحدوں کی سائیٹ ہے جب ان کی تحریریں پڑھیں تو دماغ چکرا گیا درد شروع ہوگیا آخر اللہ کو یاد کرکے ان کے رد میں کمر بستہ ہوا لیکن ابلیس کہاں ماننے والا ہے ، بہر حال بحث و مباحثہ چلتا رہا ان کا منہ توڑتا رہا ان کے خلاف جو ہوسکا کیا ، لیکن اپنے مسلمان بھائیوں سے کسی قسم کی کوئی حوصلہ افزائی یا مدد نہ مل سکی کچھ ایک دو پروفیسر جو میرے ساتھ ٹیوٹر پر تعلق رکھتے ہیں انھوں نے یہ کہ کر ٹال دیا چھوڑوں جی انوار صاحب ہمارا نبی سچا ہے انھیں بکنے دو ، مگر سکون کہاں اپنی ذات کی بات ہوتی تو صبر کرلیتا ، آج اللہ کے فضل سے جراتِ تحقیق کے سرکردہ اینڈرسن شاہ نے میرے عمل کا ردِ عمل ظاہر کیا تو خدا کو پکارا جس کا انکار کرتا آرہا تھا ۔
    نوٹ !
    میں مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ملحدوں کے جواب میں یہ سائیٹ وجود میں تیار ہوئی اس کے تمام ارکان کی کاوشوں کی تہہ دل؛ سے قدر کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک وتعالی ثابت قدمی اور کامیابی عطا فرمائے۔ انوارالحق۔

    • عباس قریشی
      April 24, 2016 at 9:35 pm

      اسلام علیکم۔ آپ کی ویب سائٹ اور فیسبک پیج اکثر وزٹ کرتا رہتا ہوں۔ ایک suggestion دینا چاہوں گا کہ آپ یہ ویب سائٹ ilhaad.com , facebook free basicsپر add کروا دیجئے ۔ اس طرح بہت سارے لوگ جنہیں آپ کی ویب سائٹ کا علم نہیں ہے، وہ بھی مفت میں(without data charges) ویب سائٹ وزٹ کر سکیں۔ ابھی free basics پر گنتی کی چند ہی ویب سائٹس ہیں۔
      شکریہ۔

      • ایڈمن
        April 25, 2016 at 4:00 am

        وعلیکم السلام۔ آپ نے بہت اچھا مشورہ دیا۔ ہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔ شکریہ

    • ایڈمن
      April 25, 2016 at 3:58 am

      @انوارالحق
      آمین ۔اللہ آپ کی بھی مدد فرمائے ثابت قدم رکھے ۔

  • Binte.aaisha
    March 16, 2016 at 4:08 am

    Aap ka mazmoon per ker mujy. Bohat khushi. Hui yahi . ikuch mery sath b hua. Tha is ko. Per. Kr itminan. Ho gaya

    • ایڈمن
      April 25, 2016 at 3:25 am

      شکریہ۔ دعا

  • Mohammad Din Jauhar
    June 7, 2016 at 5:51 pm

    خاکوانی صاحب، اللہ آپ کو خوش رکھے، اور اپنی حفاظت میں رکھے۔

  • usama
    July 29, 2016 at 5:05 am

    No Words

  • Khan
    August 2, 2016 at 6:53 pm

    مآ شاء اللہ بہت خوب کام کر رہے ہیں اللہ پاک آپ کو اس کی جزا خیر دے

  • Muhammad Kashif
    September 16, 2016 at 6:39 am

    مآ شاء اللہ بہت خوب کام کر رہے ہیں اللہ پاک آپ کو اس کی جزا خیر دے

    may Almighty give you best reward

Leave a Reply to usama Cancel Reply

Your email address will not be published.*

Forgot Password