جانتے ہو۔۔۔ ؟؟

11427171_1648127195423906_7037919242873448047_n

سات نسلوں کا تعارف ہے یہ لہجہ
جب کوئ بولے تو نام ونسب کُھلتاہے

° جانتے ہو لہجہ کسے کہتے ہیں ___________؟
ابولہب و عقبہ بن ابی معیط ہم دیوار تھے رسول اللہ صلى الله عليه و آله وسلم کے ____ ابو لہب کی تو جیسے روزی ہی اسی سے وابستہ تھی ____ صبح ہوتے ہی گھر کا سارا گند دیوار پہ چڑ ھ رسول اللہ کے صحن میں ڈال آتا __
اور روز صبح رسول المبین صلى الله عليه و آله وسلم مُسکرا کے،
دروازے کی اوڑ سے نکل کر صرف اتنا کہتے _____
“”چچا____!! اے بنو عبد المناف تم ہی کہو یہ کیسی ہمسائیگی ہے____؟

° جانتے ہو برداشت کسے کہتے ہیں________؟؟؟
محمد صلى الله عليه و آله وسلم سجدے میں ہیں عقبہ بن ابی محیط آتا ہے چادر اُتار کے گردن کے گرد ڈال کے اس زور سے کستا ہے کہ سجدے میں بلبلا اُٹھے __ ابو بکر دوڑ کے آتے ہیں _ دھکا دے کے الگ کرتے ہیں ___
عقبہ پلٹا __ حضرت صدیق اکبر کی داڑھی اور سرکو اس زور سے گھسیٹا کہ داڑھی کے اکثر بال نچ گئے اور اس نے ان کا سر پھوڑ دیا،
جواباً منہ سے اتنا کہا ___
”اتقتلون رجلا ان یقول ربی اللّٰہ ___
کیاتم اک ایسے شخص کو مار ڈالنا چاہتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے____؟؟

° جانتے ہو ظرف کسے کہتے ہیں_________؟؟؟
خطبہ حجتہ الوداع اونٹی پہ کھڑے ہو کے کہنے لگے _____
“”دور جاھلیت کے تمام جھگڑے آج ملیا میٹ کرتاہوں __ پہلا خون جو آج باطل کیا جاتا ہے وہ ربیعہ بن حارث ، عبدالمطلب کے بیٹے کا ہے””__
( ربعیہ بن حارثہ چیچرا بھائ تھا جسکے بیٹے عمر کو بنو ہذیل نے قتل کر دیا تھا )_________!!!

° جانتے ہو بے بسی کسے کہتے ہیں _______؟؟؟
طائف کی گلی ہے ___
محمد صلى الله عليه و آله وسلم , بدن دُریدہ کہ جنکے لہو میں تر بتر نم آلود سراسیمہ دیدے ہیں ___ ٹکٹکی باندھ آسماں کو تکے جاتے ہیں ___ داڑھی  باراں  می‍ں    ڈوب  کے  ڈوبی چلی جاتی ہے ___
پہلو میں زید بن حارثہ کھڑے ہیں ___
جانتے ہو وہ کیا کہ رہے تھے ____؟؟؟
“”اپنی کمزوری بے سرو سامانی اور لوگوں کی نگاہوں میں اپنی بے قدری کی فریاد تجھی سے کرتا ہوں اے رحم کرنے والے !تو ہی در ماندہ عاجزوں کا مالک ہے اور میرا مالک بھی تو ہی ہے یہ تو نے مجھے کن لوگوں میں آکر ڈال دیا ؟؟ بےگانہ تُرش رُو یا اس دشمن کے جسے میرے معاملے پر قابو ہے ؟ اگر تو مجھ سے ناراض نہیں تو مجھے کسی مصیبت کی پرواہ نہیں کیونکہ تیری حفاظت و عافیت میرے لئے بہت وسیع ہے، تیری ذات کے نور کی پناہ میں آتا ہوں جن سے تمام اندھیرے اجالے بن جا تے ہیں، دنیا وآخرت کے تمام کام سنور جاتے ہیں،تیری ناراضی یا غصہ مجھ پر نہ ہو مجھے تیری ہی رضا مندی اور خوشنودی درکار ہے نیکی کرنے اور بدی سے محفوظ رہنے کی طاقت تیری ہی طرف سے ملتی ہے“_____!!!!
تحریر مہران درگ

  • م ز اسلم
    April 13, 2016 at 8:27 am

    محترم منتظمین!

    السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

    آپ حضرات کی بیش بہا کاوشیں انتہائی گراں قدر اور بہت قابلِ ستائش ہیں۔

    آج کے اس دور میں سوشل میڈیا پر الحادی پروپیگنڈا زوروں پر ہے ۔

    ہماری نئی نسل کنفیوژ ہے اور گستاخ ملحدوں کی بعید از عقل دلائل کا فوری جواب چاہتی ہے۔

    ملحدوں کی منطق اور دلائل کے جوابات کے لیے آپ کی ویب سائٹ یقینا موزوں ترین ہے۔

    اللہ ربّ العزت آپ کی مخلصانہ محنت کو قبول فرماۓ

    آمین ثم آمین ثم آمین

Leave Your Comment

Your email address will not be published.*

Forgot Password