مذہب تلوار کی نوک پہ فتح کیے جاسکتے ہیں ؟!

s

“تاریخ نے از خود اس جھوٹ کو بے نقاب کیا جو اسلام نوک ِ سناں پہ ہمدم پھیلا ، کجا حقیقت یہ کہ اس مفروضے کو مورخوں نے اوج ِ مہارت سے گھڑا پھر دنیا میں پھیلا ڈالا!!
مورخ ___{ڈی لیسی اولیری!}{ کتاب”اسلام ایٹ دا کراس روڈ{“______!!!!!}
منٹو نے کہا تھا
“بے وقوف ہیں وہ لوگ جو سمجھتے ہیں مذہب تلوار کی نوک پہ فتح کرلیے جاتے ہیں ”
ان نونہالوں کو کب فہم آئے گا کہ سوچ سفر کرتی ہے
آپ تلوار کی نوک پہ صرف سلاٹر کر سکتے ہیں اسے یہ نہیں کہہ سکتے رگ و پیماں سے قبول کر تو “یہ” ہے ______

سپین
آٹھ سو سالہ دور حکومت ____
سلاطین ِ ہسپانیہ نے کب تلوار کی نوک پہ کلمہ گوئ پہ حق صادر کیا؟؟
گر حافظہ کمزور نہ ہو تو کہوں عیسائیت نے ہسپانیہ میں قتال کیا بہ نوک سنان اک مسلمان تک نہ زندہ رہنے کو دیا ______
سوال یہ کروں کہ بولیے ہسپانیہ کے آٹھ سو سالہ دور حکومت میں کب کونسے عیسائ پر تلوار گردن پہ رکھوار کے کلمہ صادر کروایا گیا ؟؟؟؟

عرب امارات ____
چودہ سو سال سے آئے ہوئے مسلمان پورے عرب امارات  میں   موجود ۔۔۔ایک کروڑ چالیس لاکھ نسل در نسل خالص نسلی عیسائیوں پہ کب تلوار گھمائ گئ؟ ؟__
کس رو سے ابھی تک وہ عیسائی ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں مسلمانوں میں رہ رہے ہیں؟؟؟
سوال یہ ہے کہ انہیں کب نوک سناں پہ کلمہ حق صادد کروایا گیا؟

بھارت ___
ایک ہزار سال پہ محیط سلطنت مسلمانان برصغیر  میں
اسی فیصد کے آکڑے پہ ہندو آباد کاری موجود رہی اتنی طاقت کے باوجود کیوں سارے ہندو بہ نوک سناں مسلماں نہ بنا ئے گئے ؟ آج بیس فیصد مسلمان کیوں؟ ؟؟
سوال یہ ہے جو بیس فیصد  ہیں  انہیں کب نوکِ سناں پہ مسلماں کروایا گیا؟
اسی فیصد ہندو کاہے زندہ چھوڑے گئے کیوں کلمہ نہ کروایا گیا؟ ؟؟

انڈونیشا ____
سب سے بڑا اسلامی ملک سوال یہ ہے کہ کس ملک نے انڈونیشین آبادی کاری پہ حملہ کرکے انہیں کلمہ پڑ ھوایا ؟____ اکثریت آبادی مسلم ہوئ
سوال یہ کہ کب انہیں بہ نوک سناں کلمہ صادر کروایا گیا؟؟؟

افریکہ کا مشرقی ساحل
سب سے تیزی سے یہاں اسلام پھیلا
بتایا جائے کس مسلم ملک کی لشکری کشی نے  انہیں  کلمہ پڑھنے پہ مجبور کیا؟ ؟
سوال یہ کہ کب بہ نوک سنا‍ں کلمہ صادر کروایا گیا؟ ؟؟؟؟؟
1934 _1984کے بیچوں بیچ تک دنیا میں مذاہب کا کچھاؤ پھیلاؤ تیزی پکڑ گیا ___
کھول کے دیکھیے گا کبھی انیس سو چھیاسی کا امریکی ماہانہ “ریڈرز ڈائجیسٹ “اداریہ جس میں عداد و شمار ظاہر کیے گئے ____
کہا گیا 1934 سے لے کر 1984 تک کا پچاس سالہ دور کہ جس میں سابقہ تاریخ سے لے کر آج تک دیگر مذاہب کی نسبت اسلام میں % 235 اضافہ ہوا ___ عیسائیت فقط % 47 آگے کو بڑھی ____
سوال یہ ہے اس پچاس سالہ ترقی ِ مذہب کے دور میں کونسی اسلامی جنگیں لڑی گئیں؟ ؟؟؟
سوال یہ کہ کب بہ نوک سناں پہ کلمہ صادر کرایا گیا؟؟؟

اسلام یورپ میں پھیلنے والا سب سے بڑا مذہب بن گیا
بولیے سوال یہ ہے اس لمحہ کونسی اسلامی جنگیں لڑیں گیئں؟ ؟؟
سوال یہ کہ کب بہ نوک سِناں کلمہ صادر کرایا گیا؟ ؟

جوزف ایڈم پئرسن
نے کہا تھا
” جو لوگ اس بات سے پریشان ہیں کہ ایٹمی ہتھیار اک نہ اک دن عربوں کے ہاتھ میں آجائیں گے اور اسلام پوری دنیا میں بم کے زور پہ وارد کر دیں گے وہ اس حقیقت کا ادراک کرنے سے قاصر ہیں کہ اسلامی بم پہلے ہی پھینکا جا چکا ہے وہ دن جب محمدصلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تھے ________!!!

تحریر مہران درگ

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*

    Forgot Password