الحاد ڈاٹ کام (ilhaad.com) کمپوزنگ اور ٹرانسلیشن ورک میں حصہ لیجیے

1

آج کے اس تحقیقی اور سائنسی دور میں جب انٹرنیٹ معاشرے کا جزو لا ینفک بنتا جا رہا ہے , اسکے ذریعے سے الحاد اور بے دینی کی یلغار عروج پر ہے.ایک پورے منصوبے کے تحت الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مذاہب کے خلاف وساوس / اشکالات پیدا کرنے اور عوام کو اپنے دین سے بددل کرنے کا کام کیا جارہا ہے.اس کو دیکھتے ہوئے اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ عوام الناس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں ان سب وساوس اور اشکالات کا معقول جواب موجود ہو اور وہ اپنے اشکالات کا آسانی کے ساتھ جواب معلوم کر سکیں۔ اس کے لیے الحاد ڈاٹ کام کے نام سے سائٹ کا اجرا کیا گیا ۔
اس پلیٹ فارم( مذہب فلسفہ اور سائنس پیج / الحاد ڈاٹ کام) سے نت نئے اشکالات/ وساوس کے جوابات دیے جاتے رہتے ہیں اور ہر کرنٹ موضوع پر معقول انداز میں بات کی جاتی رہتی ہے۔ ان روزمرہ کے موضوعات کے علاوہ بہت سے موضوعات ایسے ہیں جن پر تفصیلی تحقیق پیش کرنے کی ضرورت ہے اور اطمینان کی بات یہ ہے کہ ان موضوعات پر تحقیق پہلے سے کتابوں میں پیش کی جاچکی ہے۔ ہم ان کتابوں کو سائیٹ پر پیش کرسکتے ہیں لیکن تجربہ یہ ہے کہ پی ڈی ایف کتابوں کو بہت کم لوگ ڈھونڈتے اور ان سے اپنے اشکالات کا جواب تلاش کرتے ہیں، اسکے مقابلے میں یونیکوڈ اردو میں پڑھنے اور اس میں گوگل سے موضوع تلاش کرنے کی ریشو ہزاروں گنا ذیادہ ہے، اس لیے ہم نے ان اہم موضوعات پر کتابوں میں موجود تحقیقات کو سائٹ پر یونیکوڈ اردو میں پیش کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
الحاد ڈاٹ کام ٹیم فی الحال تاریخ ، سیرت اور قرآن کے موضوع پر کتابوں/رسائل میں موجود منتخب ترین تحقیقات کو ٹائپ کروانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس پر اپنے طور پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔ اگر آپ بھی اس صدقہ جاریہ میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیں تو پیج پر میسج میں یا ہماری ای میل پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
Ilhaad.com@gmail.com

الحاد ڈاٹ کام اور مذہب فلسفہ اور سائنس پیج کا کمپوزنگ ورک کے ساتھ ایک پراجیکٹ انگلش تحاریر اور آرٹیکلز کی اردو ٹرانسلیشن کا بھی ہے۔ اس پراجیکٹ میں مذہب فلسفہ اور سائنس کے موضوع پر انگلش میں موجود تحقیقی تحاریر کا اردو میں ترجمہ کیا جاتا ہے،  سینکڑوں بہترین ریسرچ انگلش میں موجود ہیں، انکی اہمیت کو دیکھتے ہوئے الحاد ڈاٹ کام ٹیم نے انکی اردو ٹرانسلیشن کا کام شروع کیا ہوا ہے۔ یہ پراجیکٹ ان لوگوں کے لیے بھی ایک موقع ہے ،جنکو انگلش میں مہارت حاصل ہے ، وہ اپنی اس صلاحیت کو دین کے لیے استعمال میں لاسکتے ہیں۔
دینی خدمت علماء یا دینی طبقے تک محدود نہیں نا اس کے لیے مکمل مذہبی اور عالم ہونا ضروری ہے، کوئی بھی مسلمان اپنی کسی بھی صلاحیت کو اپنی وسعت کے مطابق استعمال میں لاتے ہوئے یہ کام کرسکتا ہے۔ اگر آپ انگلش سمجھ بوجھ کی صلاحیت کو دین کے لیے بھی استعمال میں لانا چاہیں تو پیج پر میسج  یا اور اوپر دی گئی میل پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
اگر ہماری چند گھنٹے کی محنت کسی کی اصلاح کا سبب بن گئی یا کسی کا دین بچ گیا ، اللہ سے امید ہے ہماری بھی کسی نا کسی درجہ میں نجات ہوجائے گی۔

فیس بک تبصرے

الحاد ڈاٹ کام (ilhaad.com) کمپوزنگ اور ٹرانسلیشن ورک میں حصہ لیجیے“ پر 12 تبصرے

  1. السلام علیکم ورحمہ – ماشاءاللہ آپ تمام حضرات کا کام الحاد کے لئے اردو کے میدان میں قابل تعریف ہے میں چاہتا ہوں کہ میں بھی اس کا حصہ بنوں ان شاءاللہ جو بھی ٹائپ کرنا ہو آپ مجھے وہ مواد دیں ان شاءاللہ میں اپنی بساط بھر کوشش کرونگا جزاک اللہ خیر

  2. اردو زبان میں دہریت و الحاد کے موضوع پہ کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ہرچند کے کام ہورہا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے ۔
    اس سلسلے میں بندہ ناچیز کسی کام آسکا تو دلی مسرت ہوگی ۔

  3. Great work for ISLAM. may ALLAH bless u

  4. آپ کی تمام باتیں اپنی جگہ۔۔ مگر اہم بات آپ نے نہیں بتائی۔۔۔ اس کام کے پیسے کتنے ملیں گے اور کیسے؟ اس اہم جز پر روشنی ڈال کر اور بھی لوگوں کو شکریہ کاموقع دیں۔

    • یہ فی سبیل اللہ کام ہے۔ کوئی کرنا چاہے تو ٹھیک، ورنہ ہم کسی کو مجبور نہیں کرتے ۔

  5. کمپوزنگ ورک میں حصہ لینے کے کرنا کیا ہوگا؟

  6. السلام علیکم : ملحدین کے خلاف آپ کا کام قابل تعریف ہے ۔ مجھے انگلش میں کچھ شدبد ہے ۔ اگر ٹرانسلیشن کا کوئی کام ہو تو میں حاضر ہوں ۔ دین کا کام بھی ہوجائے گا اور میری انگلش بھی بھتر ہو جائے گی ۔ میرا انگلش لینگویج کورس بھی چل رہا ہے۔ والسلام

  7. السلام علیکم و رحمۃ اللہ :

    الحاد کے حوالہ سے آپ کے ویب سائٹ پر قیمتی مواد پڑا ہے ۔ ماشاء اللہ

    کبھی کبھار اردو محفل یا گوگل پر سرچ کے دوران اس کی زیارت ہوتی ہے جس سے استفادہ کا موقع ملتا ہے۔

    درسِ نظامی کا فاضل ہوں اور انگریزی زبان سے ترجمہ میں کچھ شد بد ہے اگر انگریزی کمپوزنگ یا ترجمہ نگاری کی کوئی خدمت ہو تو اس کے لیے رضائے الٰہی کی خاطر کچھ وقت نکال سکتا ہوں ۔ شکریہ

  8. ماشاء اللہ تبارک اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *