مدارس کو بند کردینا چاہیے کیونکہ ۔ ۔

10565064_1571287916441168_2167806529217797708_n

پرویز مشرف صاحب کے روشن کارناموں سے تو سب واقف ہوں گے، موصوف کے انہی کارناموں کے فائدے ہم گزشتہ دس سالوں سے اٹھارہے ہیں ۔ شاید آئندہ پچاس سال بھی انکی برکات سے پاکستان کی جان نہ چھوٹے ۔
آپ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے فارغ التحصیل ہیں۔

کشف الباری جو مولانا سلیم اللہ خان صاحب کی بخاری شریف کی مشہور درسی تقریر ہے اسکا اولین مسودہ جنرل یحیی اور ایوب خان نے تیار کیا تھا جب یہ جامعہ فاروقیہ میں زیرِ تعلیم تھے۔

معروف ریکارڈ ساز شخصیت جناب آصف علی زرداری جن کی دیانت داری کی ایک دنیا قائل ہے ، حضرت جامعہ تعلیم القرآن پنڈی کے پڑھے ہوئے ہیں۔۔۔

سجی دکھا کر کھبی مارنے والے، المعروف راجہ رینٹل کا شمار جامعہ اشرفیہ لاہور کے قدیم فضلا میں ہوتا ہے۔

آپ شاید اس بات پر یقین نہ کریں کہ سیاست کی دنیا کا روشن نام جناب الطاف حسین جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون، کراچی کے فاضل التحصیل ہیں۔

جی ہاں ایفی ڈرین کیس میں ملوث پورا گیلانی ٹولہ جامعہ خیر المدارس میں بیچ فیلو رہا ہے۔

آپ یقین جانیے کہ ٹڈاپ کیس والی سرکار مخدوم امین فہیم جامعہ دارالعلوم کراچی کا پوزیشن ہولڈر تھا۔

یہ رحمن ملک بھی قاری رحیم بخش صاحب کا شاگرد رشید ہے، یہ الگ بات ہے مدرسہ سے بھاگ گیا تھا اور نتیجہ یہ نکلا کہ سورہ اخلاص بھی بھول گئی۔۔۔

آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ بلاول بھٹو زرداری بھی حال ہی میں جامعہ امدادیہ فیصل آباد سے پڑھ کر آیا ہے دیکھیں کیا گل کھلاتا ہے۔۔۔

مدارس سے ایسے ہی ہزاروں لوگ فارغ ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں اور وہ شروع دن سے پاکستان میں کیا کیا کارنامے کرتے آرہے ہین، انکی لسٹ یہاں اس پوسٹ میں گنوانی مشکل ہے ۔
بحرحال ان حقائق کو دیکھتے ہوئے میرا بھی رجحان اسی طرف ہے کہ مدارس کو بند کردینا چاہیے۔
تحریر امیر حمزہ

 

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*

    Forgot Password