ملحدین اور کتاب اللہ کے بارے میں مغالطے

10641050_1535080506728576_1285549859194302308_n

اعتراض :-
سورة الأحزاب آیت نمبر چار
مَّا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِّن قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ ۚ….. میں آیا ہے کہ ہم نے کسی انسان کے سینے میں دو دل نہیں بنائے جبکہ گوگل سرچ سے کچھ بچوں کی تصویریں سامنے آتی ہیں جن کے سینے میں دو دل ہیں.اللہ نے تو اک دل والے انسان پیدا کیے. ان انسانوں کو کس نے بنایا ہے ؟ کسی اور نے ؟

جواب:-
پہلی بات یہ کہ اگر اس کو عملی طور پہ اصلی دل کے طور پر لیا جائے !
تو گزارش ھے کہ اللہ پاک ھمیشہ اکثریت کو بطور دلیل پیش کرتا ھے ،کروڑوں میں ایک آدھ کیس کا اپنا موضوع نہیں بناتا ! جس کی ایک مثال تو یہ آیت ھے .
اک اور جگہ فرمایا ” الم نجعل لہ عینین ؟ کیا ھم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں ؟
اب ھم دیکھتے ھیں کہ بہت سارے لوگ کانے بھی ھیں یعنی ایک آنکھ والے ،، اور نابینا بھی ھیں ،،کیا وہ اعتراض کر سکتے ھیں کہ جناب ھماری تو دو آنکھیں نہیں بنائیں ؟
دوسری جگہ اللہ پاک نے فرمایا: یھب لمن یشاء اناثاً و یھبُ لمن یشاء الذکور ، او یزوجھم ذکراناً و اناثاً و یجعل من یشاء عقیماً ( شوری )
جسے چاھتا ھے بیٹیاں دیتا ھے ،اور جسے چاھتا ھے بیٹے دیتا ھے ،یا بیٹیاں اور بیٹے مکس دیتا ھے اور جسے چاھتا ھے بانجھ بنا دیتا ھے !
یہ وہ معاملہ ھے جو گھر گھر ھوتا ھے ، اس کو اللہ نے بطور دلیل اختیار فرمایا ، اب کوئی کہے کہ جناب مخنث یا الماس بوبی کو کس نے پیدا کیا ھے ؟

دین دشمنی میں ملحدیں اندھے ھو کر ھر کوشش کر رھے ھیں کہ کسی طرح لوگوں کے ایمان پہ ڈاکا ڈالا جائے !!

اب اگلی بات یہ ھے کہ یہ آیت نازل کس سیاق و سباق میں ھوئی ھے ؟
نہ تو اللہ نے کسی شخص کے سینے میں دو دل رکھے ھیں اور نہ تمہاری بیویوں کو تمہاری مائیں بنایا ھے اور نہ تمہارے منہ بولے بیٹے ،حقیقت میں تمہارے بیٹے ھیں،، یہ صرف تمہارے منہ کی باتیں ھیں جن کی کوئی قانونی اور شرعی حیثیت نہیں ھے ،، ( الاحزاب )

دل دو بھی ھوں تو ثابت کر دو کہ دو دلوں میں دوشخصیات دو مختلف اسٹیٹس کے ساتھ رہ سکتی ھیں ،، ایک میں وہ عورت تمہاری بیوی ھو اور دوسرے دل میں وہ تمہاری ماں ھو !! اگر ایسا نہیں ھے اور نہ ھو سکتا ھے تو بندے کے اندر دس دل بھی ھوں تو اللہ جو پؤائنٹ اٹھا رھا ھے ، اس کے لحاظ سے وہ سب ایک ھی سوچ سوچتے ھیں،، آپ اپنے گھر میں دس ایکٹینشن لگا لیں،،نمبر تو ایک ھی ھوتا ھے ، کال ایک ھی آتی ھے ، بیل سب پر ایک ھی کال پہ بجتی ھے ! یہی معاملہ اولاد کا ھے اصلی اولاد دونوں دلوں میں اصلی ھوتی ھے ، اور منہ بولی اولاد دس دل بھی ھوں تو دس کے دس دلوں میں منہ بولی ھی ھو گی تو اللہ کا کیس تو ثابت ھو گیا !!

تحریر : قاری حنیف داڑ

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*

    Forgot Password